پاکستان کے وہ بلند ترین پہاڑ جن سے پاکستانی بھی واقف نہیں

پاکستان میں 100 سے زائد ایسے پہاڑ پائے جاتے ہیں جن کی بلندی 5000 میٹر سے زائد ہے- دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں سے میں 5 پاکستان میں واقع ہیں- اور انہیں دنیا کی خطرناک ترین پہاڑ بھی قرار دیا جاتا ہے- تاہم پاکستان میں چند ایسے پہاڑ بھی واقع ہیں جو زیادہ مشہور و مقبول نہیں ہیں اور ان پہاڑوں سے خود پاکستانیوں کی بڑی اکثریت بھی واقف نہیں- یہ پہاڑ نہ صرف بلند ترین ہیں بلکہ انتہائی خوبصورت بھی ہیں- آئیے آج انہی پہاڑوں کے بارے میں جانتے ہیں-


Gasherbrum IV
یہ دنیا کا 17واں سب سے بلند ترین اور پاکستان کا چھٹا سب سے بلند ترین پہاڑ ہے- یہ پہاڑ ہمالیہ کے قراقرم سلسلے میں واقع ہے اور اس کی بلندی 7925 میٹر ہے-

image


Distaghil Sar
گلگت بلتستان میں واقع اس پہاڑ کی بلندی 7885 میٹر ہے- یہ دنیا کی 9ویں جبکہ پاکستان کی 7ویں بلند ترین چوٹی ہے-

image


Khunyang Chhish
یہ خوبصورت پہاڑ بھی قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7823 میٹر ہے اور یہ دنیا کا 21واں جبکہ پاکستان کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ ہے-

image


K1 - Masherbrum
پاکستان میں واقع یہ پہاڑ دنیا کا 22واں بلند ترین پہاڑ ہے جبکہ بلندی کے اعتبار سے پاکستان میں اس نواں نمبر ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7821 میٹر ہے-

image


Batura Sar
بٹورا سر دنیا کی 25ویں بلند ترین جبکہ پاکستان کی 10 ویں بلند ترین چوٹی ہے- یہ چوٹی قراقرم سلسلے میں واقع ہے اور پاسو گاؤں اور ہنزہ وادی کے درمیان پائی جاتی ہے- اس چوٹی کی بلندی 7795 میٹر ہے-

image


Kanjut Sar
کنجوٹ سر دنیا کی 26ویں بلند ترین جبکہ پاکستان کی 11ویں بلند ترین چوٹی ہے- یہ پہاڑ گلگت بلتستان کے قراقرم سلسلے کے درمیان واقع ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7760 میٹر ہے-

image

Batura II
بٹورا 2 کو ہنزہ کنجی یا پھر چوٹی نمبر 31 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ چوٹی بھی گلگت بلتستان کے قراقرم سلسلے میں واقع ہے- اس پہاڑ کی بلندی 7762 میٹر ہے-

image

Tirich Mir
ترچ میر ہندو کش پہاڑی سلسلے کا سب سے بلند ترین پہاڑ ہے- یہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع ہے اور اس کی بلندی 7708 میٹر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan has more than 100 peaks that are above 5000 meters. In World's 14 highest mountains, 5 lies in Pakistan. Those 5 deadly mountains of Pakistan are quite well known to everyone, however there are many mountains who not that popular yet they have their own beauty while touching skies.