انسانی جسم سے نکلنے والی عجیب اور انوکھی اشیاﺀ

بعض اوقات ڈاکٹروں کو انسانی جسم میں سے آپریشن کے ذریعے ایسی عجیب و غریب اشیاﺀ بھی باہر نکالنی پڑتی ہیں جن کا تصور عام انسان تو کیا خود ڈاکٹر بھی نہیں کرسکتے- اب چاہے یہ اشیاﺀ خود انسان نے اپنے اندر پہنچائی ہوں یا پھر حادثاتی طور پر انسانی جسم میں داخل ہوگئی ہوں دونوں صورتوں میں انسان کے لیے تکلیف اور طبی مسائل پیدا کرنے کا باعث ہی بنتی ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو انسانی جسم میں موجود چند ایسی ہی عجیب اشیاﺀ کے بارے میں بتائیں گے جنہیں ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے ذریعے باہر نکالا جبکہ ان اشیاﺀ کی انسانی جسم میں موجودگی کوئی معنی نہیں رکھتی-


200 پتھر
حال ہی میں چین کے Guanji اسپتال میں ڈاکٹروں 6 گھنٹے کا طویل آپریشن کر کے ایک خاتون کے جسم سے 200 پتھر نکالے ہیں- یہ پتھر خاتون کے پتے اور جگر میں موجود تھے اور ان پتھروں میں سے بعض کا سائز ایک انڈے جتنا ہے- 45 سالہ Ms. Chen کو گزشتہ ایک دہائی سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی- اور وہ آپریشن سے گھبراتی تھیں تاہم جب درد ناقابلِ برداشت ہوا تو انہیں آپریشن کروانا ہی پڑا- لیکن تب تک ان پتھروں کی تعداد سینکڑوں میں جاپہنچی تھی-

image


27 کنٹیکٹ لینس
ویسٹ لینڈ کے Solihull اسپتال میں موتیے کے آپریشن کے لیے آنے والی ایک 67 سالہ خاتون کی صرف ایک آنکھ سے ڈاکٹروں نے 27 کنٹیکٹ لینس نکالے ہیں- یہ حیران کن واقعہ بھی حال ہی میں پیش آیا ہے- خاتون گزشتہ 35 سالوں سے لینس استعمال کرتی چلی آرہی ہیں اور اپنی بھولنے کی عادت کی وجہ سے لینس واپس نکالنا بھول گئیں- ڈاکٹر کے مطابق 17 لینس تو آنکھ کی پتلی کے ساتھ مکمل طور پر چپک چکے تھے-

image


40 چھریاں
گزشتہ سال بھارت کے علاقے گرداس پور کے ایک اسپتال میں سرجن نے آپریشن کے ذریعے ایک 42 سالہ شخص کے پیٹ 40 چھریاں دریافت کیں- مذکورہ شخص یہ چھریاں گزشتہ 2 ماہ سے کھا رہا تھا- اس شخص کو اسپتال پیٹ میں درد کی شکایت اور کمزوری کی وجہ سے لایا گیا تھا- یہ شخص چھریاں کھانے کی ایک عجیب و غریب عادت میں مبتلا تھا- اس شخص کے پیٹ سے نکالی جانے والی چھریوں میں زنگ آلود اور ٹوٹی ہوئی چھریاں بھی شامل تھیں-

image


7 سینٹی میٹر کے مشروم
ایک 50 سالہ خاتون کے جسم میں ڈاکٹروں نے مشروم کو اگتے ہوئے پایا جسے آپریشن کر کے باہر نکالا گیا- درحقیت ان خاتون کو مشروم بغیر چبائے اندر نگلنے کی عادت تھی- یہ مشروم جسم میں پہنچ کر پھیلنا شروع ہوگئے اور بعض پیٹ میں پھنس کر رہ گئے- اور پیٹ میں درد کی شکایت رہنے لگی جس پر اسپتال جانا پڑا اور یہ حیران کن انکشاف ہوا-

image


زندہ لال بیگ
بھارتی شہر چنئی کے ڈاکٹر ایک خاتون کی کھوپڑی سے زندہ لال بیگ باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے- یہ لال بیگ سونے کے دوران سیلوی کے ناک کے ذریعے اس کے دماغ تک جاپہنچا تھا- آغاز میں جب یہ خاتون مقامی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے انہیں بڑے اسپتال جانے کا مشورہ دیا جہاں معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے کھوپڑی کے اندر خاتون کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک لال بیگ کو بیٹھے دیکھا- ڈاکٹروں کے مطابق اگر یہ لال بیگ اندر مر جاتا ہے تو یہ خاتون کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا سکتا تھا-

image


بالوں کا گچھا
اکانشا کماری گزشتہ کئی سال سے گھر والوں سے چھپ کر بال کھانے کی عادت میں مبتلا تھی- تاہم گھر والوں کو اس وقت کچھ شک ہوا جب اس نوعمر لڑکی کا وزن تیزی سے کم ہونے لگا- ڈاکٹر سے چیک اپ کے انکشاف ہوا اکانشا کے پورے معدے کو بالوں کے بہت بڑے گچھے نے جکڑ رکھا ہے- جسے بعد میں ڈاکٹروں آپریشن کے ذریعے باہر نکالا اور اکانشا کو دوبارہ درست غذا کھانے کے قابل بنایا-

image

پین کا ڈھکن
ایک شخص نے پھیپھڑوں میں پھنسے پین کے ڈھکن کے ساتھ تقریباً 20 سال گزار دیے اور اسے معلوم بھی نہ چل سکا- یہ انکشاف اس پر تب ہوا جب وہ ڈاکٹر کے پاس کھانسی کے ساتھ خون آنے کی شکایت لے کر گیا- ایکسرے کرنے ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ اس شخص کے پھیپھڑوں میں نہ صرف ایک پلاسٹک کا ڈھکن موجود ہے بلکہ اس نے ایک پھیپھڑا بھی ختم کردیا ہے- اس ڈھکن کو ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے واپس باہر نکالا- اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ ڈھکن پڑھائی کے دوران بےخیالی میں٬ میں نے چباتے چباتے اندر نگل لیا تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Doctors, nurses and other medical professionals often find surprising things inside human bodies. Whether the person has intentionally inserted something inside themselves or they have had the misfortune to accidentally lodge an item within their bodies without knowing, having a foreign object within your body can be a very dangerous situation.