بالوں کا گرنا٬ چند غلط فہمیاں اور ان کی حقیقت

بالوں کا گرنا آج ایک ایسا سنگیں مسئلہ بن چکا ہے کہ جس سے ہر جوان٬ نوجوان٬ لڑکا٬ لڑکی٬ عورت٬ مرد غرض کہ ہر عمر کا فرد دوچار ہے- بالوں کے گرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ بالوں کی درست نشو و نما نہ کرنا یا موروثیت وغیرہ- لیکن اس حوالے سے اکثر افراد میں کئی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں- آج ہم انہی غلط فہمیوں اور ان حقیقت کے حوالے سے آپ کو بتائیں گے-
 

image


غلط فہمی: اکثر لوگوں کے درمیان یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ بہت زیادہ بال دھونے سے انسان جلدی گنجا ہوجاتا ہے-
حقیقت: زیادہ شیمپو کرنے سے آپ کے بالوں کے گرنے پر نہ تو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نہ ہی مثبت- بعض اوقات صرف اس وجہ سے بھی خراب بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں کہ ان کی جگہ نئے اور موٹے بال آنے لگتے ہیں-

غلط فہمی: بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بال کٹوانے سے یا گنجا ہونے سے دوبارہ پہلے سے زیادہ تیزی سے اور موٹے آتے ہیں- اور ایسا وہ گرتے بالوں کو روکنے کے حوالے سے ایک تدبیر کے طور پر سوچتے ہیں-
حقیقت: اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ بال اپنے بنیادی حصے سے ویسے ہی موٹے ہوتے ہیں- اس لیے بال کٹوانے کے بعد آنے والے نئے بال آپ کو صرف چند دن کے لیے موٹے لگتے ہیں- اور اس سے گرتے بالوں کی روک تھام پر کوئی اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے-
 

image

غلط فہمی: ایک غلط فہمی لوگوں میں یہ بھی عام پائی جاتی ہے کہ روزانہ 40 سے 100 بالوں کا گرنا کوئی غیرمعمولی بات نہیں-
حقیقت: روزانہ اتنی تعداد میں بالوں کے گرنے کا کوئی سنہری اصول موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس بات میں کوئی حقیقت- اس کے علاوہ کوئی دوائی بھی ایسی نہیں ہے جو گرنے والے بالوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی رونما کرسکے-

غلط فہمی: اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ بالوں کو Blow drying کرنا بھی خطرناک ہوتا ہے کیونکہ یہ بھی بالوں کے گرنے کی وجہ بن سکتا ہے-
حقیقت: یہ بات کسی حد تک صحیح ہے کہ ہئیر ڈرائیر کا آپشن Blow drying استعمال کرنے سے آپ کے بال تباہ ہوسکتے ہیں اور گر بھی سکتے ہیں- لیکن اس صورت میں گرنے والے بال دوبارہ واپس اگ آتے ہیں-
 

image

غلط فہمی: ایک غلط بات جو لوگوں میں عام پائی جاتی ہے وہ یہ بھی ہے کہ اگر بالوں کو رنگا جائے تو وہ پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے گرنے لگتے ہیں-
حقیقت: بالوں کو رنگ کرنا یا بلیچ کرنا بالوں کو سخت ضرور کرتا ہے لیکن ان کے گرنے کا سبب نہیں بنتا- اگر کیمیکل بہت زیادہ سخت ہوگا تو بال آپ کی چوٹی سے نکل جائے گا لیکن دوبارہ واپس بھی آجائے گا-

غلط فہمی: اکثر لوگ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ جب عمر زیادہ بڑھے گی تو بال گرنا خود ہی رک جائیں گے-
حقیقت: ایک بات یاد رکھیں کہ جب ایک بار بال گرنا شروع ہوجائیں تو یہ عمر کے کسی بھی حصے میں نہیں رکتے- صرف ہر انسان کے بالوں کے گرنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

We all lose hair. And worry about losing hair. And then worry that worrying is making us lose hair. But the good news is that some of the most commonly believed causes of baldness... aren't causing baldness. Here are some myths about hair loss that you can scratch off your list.