رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہر اور کراچی کا نمبر؟

ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسے شہر میں رہائش اختیار کرے جسے ہر قسم کی سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہو- لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ دنیا کے بہترین شہر ہیں کونسے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں٬ عالمی نشریاتی ادارے ’دی اکانامکس‘ نے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ رپورٹ ہر سال جاری کی جاتی ہے، جس میں دنیا بھر کے کم سے کم 140 شہروں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لے کر شہروں کو رہائش کے لیے بہتر سے بہتر کا درجہ دیا جاتا ہے۔ سال 2017 کی رپورٹ کے مطابق جائزے کے لیے دنیا کے تمام براعظموں کے 140 شہروں کا جائزہ لیا گیا۔ شہروں میں صحت، تعلیم، تعمیر و ترقی کے بنیادی ڈھانچے، کاروبار سے متعلق استحکام اور ثقافت و ماحول کی بہتر سہولیات کو دیکھ کر ان کی درجہ بندی کی گئی۔ دنیا کے 140 شہروں میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے، جو رہائش کے لیے بہترین شہروں میں 134 ویں نمبر پر ہے۔ رہائش کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہروں میں آسٹریلیا اور کینیڈا کے تین تین، جب کہ نیوزی لینڈ، جرمنی، فن لینڈ اور آسٹریا کا ایک ایک شہر شامل ہے۔
 

image
رہائش کے لیے دنیا کا سب سے بہترین آسٹریلوی شہر میلبورن ہے
 
image
دوسرے نمبر پر بہترین شہر آسٹریا کا درالحکومت ویانا ہے
 
image
کینیڈین شہر وینکوور تیسرے نمبر پر ہے
 
image
کینیڈا کا شہر ٹورنٹو رہنے کے لیے دنیا کا چوتھا بہترین شہر ہے
 
image
کینیڈا کا شہر کیلگری فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے
 
image
آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ چھٹے نمبر پر ہے
 
image
آسٹریلیا کا ہی شہر پرتھ رہنے کے لیے بہترین شہروں میں ساتویں نمبر پر ہے
 
image
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا نمبر آٹھواں ہے
 
image
فن لینڈ کا دارالحکومت ہلسنکی رہنے کے لیے دنیا کا نواں بہترین شہر ہے
 
image
جرمن شہر ہیمبرگ رہنے کے لیے دنیا کا دسواں بہترین شہر ہے
 
image
اس رپورٹ میں پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے جو کہ 134 ویں نمبر پر ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Economist Intelligence Unit's annual index, titled "The Global Liveability Report 2017," considers 30 qualitative and quantitative factors to rank 140 cities in order of best living conditions. Those factors include benchmarks like health care, education, infrastructure, stability and culture/environment, among others. The cities are scored overall from ideal to intolerable on a 100-point scale.