دنیا کے مہنگے ترین ہیلی کاپٹر اور ان کی خصوصیات

ہیلی کاپٹر دنیا میں 80 سال قبل متعارف کروائے گئے تھے اور انہیں اس وقت کی سب سے بڑی ایجاد قرار دیا گیا تھا کیونکہ یہ آسمان پر ایک پرندے کی مانند اڑ سکتے تھے- دنیا میں جو سب سے پہلا ہیلی کاپٹر متعارف کروایا گیا اس کا نام Focke Wulf FW61 تھا اور اس کے بعد اس شعبے نے تیزی سے ترقی کی اور کئی کمپنیوں نے اپنے ہیلی کاپٹر متعارف کروائے- آج دنیا میں متعدد اقسام کے جدید اور مہنگے ترین ہیلی کاپٹر موجود ہیں- تاہم ہم آج صرف دنیا کے چند مہنگے ترین ہیلی کاپٹروں کا ذکر کریں گے-


Eurocopter EC135
ائیر بس کمپنی کے تیار کردہ اس ہیلی کاپٹر کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ہیلی کاپٹروں میں ہوتا ہے- دہرے انجن کے حامل اس ہیلی کاپٹر کے اڑنے کی حد رفتار 259 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کی مالیت 4.2 ملین امریکی ڈالر- اس ہیلی کاپٹر کے اندرونی حصے کی تزئین و آرائش بھی انتہائی اعلیٰ ہے- یہ ہیلی کاپٹر زیادہ تر طبی خدمات٬ فوجی خدمات یا پھر ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-

image


Eurocopter EC145
اس ہیلی کاپٹر کا شمار درمیانے سائز کے حامل بہترین ہیلی کاپٹروں میں ہوتا ہے اور یہ بھی دہرے انجن کا مالک ہے- اس ہیلی کاپٹر کے اڑنے کی حد رفتار 268 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- یہ ہیلی کاپٹر عملے کے 2 افراد سمیت 9 افراد کو اپنی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس ہیلی کاپٹر کو زیادہ تر مسافروں کی آمد و رفت٬ ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- ایک اندازے کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی مالیت 5.5 ملین امریکی ڈالر ہے-

image


AgustaWestland AW109
دہرے انجن کا حامل یہ ہیلی کاپٹر وزن میں ہلکا ہے اور اسے اطالوی اور برطانوی کمپنی کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا ہے- اس ہیلی کاپٹر کے اڑنے کی حد رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 932 کلومیٹر کے فاصلے تک سفر کر سکتا ہے- یہ دنیا بھر میں ملٹری سروسز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- اس ہیلی کاپٹر کو 6.3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا-

image


Eurocopter EC175
ائیر بس ہیلی کاپٹرز کے تخلیق کردہ اس ہیلی کاپٹر کو Airbus H175 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ ہیلی کاپٹر سال 2008 میں تیار کیا گیا لیکن اسے 3 سال بعد مستند قرار دیا گیا- اس ہیلی کاپٹر کو عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا- اس ہیلی کاپٹر میں ڈیجیٹل انجن کنٹرول سسٹم نصب ہے جبکہ اس کی قیمت 7.9 ملین امریکی ڈالر ہے-

image


Airbus Helicopters H155
یہ ایک ایسا ہیلی کاپٹر ہے جو 13 افراد کو اپنی منزل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس ہیلی کاپٹر میں بھی دو انجن نصب ہیں- یہ ہیلی کاپٹر 1999 میں متعارف کروایا گیا تھا- ویسے تو یہ ہیلی کاپٹر کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن زیادہ تر ملٹری سروسز کے لیے استعمال ہوتا ہے- ایک اندازے کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی مالیت 10 ملین ڈالر ہے-

image


AgustaWestland AW139
یہ بھی ایک درمیانے سائز کا حامل ہیلی کاپٹر ہے جس میں دو انجن نصب ہیں اور اسے آگسٹا ویسٹ لینڈ نے تیار کیا ہے- سال 2003 میں متعارف کروائے جانے والے اس ہیلی کاپٹر کو وی آئی پی ٹرانسپورٹ٬ سمندری ٹرانسپورٹ٬ ملٹری مقاصد اور ریسکیو وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- ایک اندازے کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی قیمت 14.5 ملین امریکی ڈالر ہے-

image

Sikorsky S-76C
یہ ایک کمرشل ہیلی کاپٹر ہے جسے Sikorsky کارپوریشن نے تیار کیا ہے- ان ہیلی کاپٹروں کی پیداوار کا آغاز 1977 میں کیا گیا جس میں مختلف فیچرز متعارف کروائے گئے جیسے کہ دہرے ٹربو شافٹ انجن اور چار پروں کا حامل پنکھا وغیرہ- اس ہیلی کاپٹر کو کئی مشہور افراد نے استعمال کیا جن میں برطانوی شاہی خاندان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں- اس ہیلی کاپٹر کو 12.95 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا-

image

Bell 525 Relentless
یہ ہیلی کاپٹر امریکی کمپنی Bell Helicopters کا ایجاد کردہ ہے- درمیانے سائز کا حامل یہ ہیلی کاپٹر 296 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے اور 1037 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے- اس ہیلی کاپٹر میں دو ٹربو شافٹ انجن نصب ہیں جبکہ اس کے پنکھے کے پروں کی تعداد 5 ہے- اس ہیلی کاپٹر میں 16 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجود ہے- اس ہیلی کاپٹر کی مالیت 15 ملین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Helicopter was introduced before the world exactly 80 years ago and this is called as one of the biggest inventions of science because by this man can fly like bird in sky and first helicopter was named as Focke Wulf FW61, after first introduction production of helicopter got speed and has made 131 new helicopters after five years.