کراچی: مویشی منڈی میں چار سینگھوں والے نایاب دنبے - خصوصی فیچر

عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قائم کی جانے والی ایشیاﺀ کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں نایاب دنبوں کی ایک ایسی جوڑی لائی گئی ہے جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آرہے ہیں-
 

image


ان نایاب دنبوں کی خصوصیت ہر دنبے کے چار سینگھوں کا ہونا ہے اور یہ انوکھے دنبے عامر دلپسند کیٹل فارم کی ملکیت ہیں-

کیٹل فارم میں مویشیوں کی دیکھ بھال کرنے والے حاجی لیاقت نے ہماری ویب کے نمائندے کو ان نایاب دنبوں کے حوالے سے بتایا کہ “ اگرچہ ان نایاب دنبوں کا تعلق بیلے کی نسل سے ہے لیکن ان چار سینگھوں کا نسل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ قدرتی طور پر کسی بھی دنبے کے نکل سکتے ہیں- ہزاروں میں سے کوئی ایک دنبہ ایسا ہوتا ہے جس کے چار سینگھ ہوتے ہیں“-

“ تاہم گزشتہ 14 سال سے ایسا ہورہا ہے کہ ہمارے کیٹل فارم میں ہر سال ایسے 1 یا 2 نایاب دنبے ضرور پیدا ہورہے ہیں جو کہ صرف اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے“-
 

image


ان دنبوں کی عمر اور ڈیمانڈ کے حوالے سے حاجی لیاقت کا کہنا تھا کہ “ ان نایاب دنبوں کی عمر 12 ماہ ہے جبکہ دنبے 11 ماہ میں ہی دو دانت کے ہوجاتے ہیں- عامر دلپسند کیٹل فارم نے دنبوں کی اس جوڑی کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے“-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

For the purpose of Eid Ul Adha, many of the different and unique sacrificial animals are spotted at Sohrab Goth Mandi in Karachi including these rams with four horns. This famous pair of Ram is the property of the Amir Dilpasand Cattle Farm.