خلائی دنیا٬ عجیب اشیاﺀ کی دریافت جن سے آپ ناواقف ہیں

خلائی دنیا کو اب تک انسان بہت کم دریافت کر سکا ہے اور بہت سے رازوں پردہ اٹھنا اب بھی باقی ہے- بہت کم افراد ایسے ہیں جنہوں نے زمین کی حدود سے نکل کر خلا کا مشاہدہ کیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ خلائی دنیا کی کتنی عجیب و غریب ہے؟ ہم یہاں آپ کو خلائی دنیا سے دریافت ہونے والی چند ایسے عجیب و غریب چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا-
 

A Floating Water Reservoir in Space
پانی زندگی کی سب سے بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے- تاہم اب خلا بازوں اور سائنسدانوں نے خلا میں بھی پانی کے ذخائر دریافت کیے ہیں جو درحقیقت بادل صورت میں ہیں- یہ بادل بلیک ہول کے قریب پائے جاتے ہیں اور H20 گیس پر مشتمل ہیں- یہاں موجود پانی کی مقدار زمین پر پائے جانے والے پانی کے مقابلے میں 140 ٹریلین گنا زائد ہے-

image


Raspberry Rum
Sagittarius B2 خلا میں پائے جانے والے ایک غیرمعمولی گیس پر مشتمل بادل ہیں- یہ کہکشاں کے مرکز میں پائے جاتے ہیں- یہ بہت ہی عجیب بادل ہیں جو کہ ایسے مالیکیول پر مبنی ہیں جو کہ رس بھری اور رم ( گنے سے کشید کیا جانے والا الکوحل پر مبنی رس ) میں پائے جاتے ہیں- یہاں تک کہ ان بادلوں سے آنے والی بو بھی رم (Rum) کی بو کی مانند ہے-

image


The Light Filled Castor System
یہ ایک ایسا ستارہ ہے جو سورج سے 54 گنا زائد روشن ہے- یاد رہے کہ سورج سب سے قدیم ستارہ اور مسلسل جل رہا ہے- لیکن حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ ستارہ نہ صرف سورج سے بڑا ہے بلکہ بظاہر زیادہ طاقتور بھی ہے- یہ ستارہ گزشتہ چند سالوں سے نمایاں ہے اور رات کے وقت آسمان پر چمکنے والا دوسرا سب سے زیادہ ستارہ بھی ہے-

image


Dangerous Hypervelocity Stars
خلا میں حرکت کرنے والے ایسے ستارے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ ناقابلِ یقین حد تک تیز رفتاری سے گھومتے ہیں اور Hypervelocity Stars کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ ستارے مختلف کہکشاؤں میں ایک ٹریلین میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں- تاہم یہ انتہائی خطرناک بھی ہیں کیونکہ یہ اپنی اسی رفتار کے ذریعے توڑ پھوڑ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں-

image


A Huge Pulsating Electric Current
بحلی توانائی کے حصول کا ایک طاقتور ذریعہ ہے- یہ فطرت کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہے جو کہ الیکٹرونک کرنٹ کی صورت میں ہمارے سامنے آتی ہے اور کائنات میں ہونے والی متعدد حرکات وسکنات سے تعلق رکھتی ہے- سائنسدان ایسے بلیک ہول دریافت کر چکے ہیں جو کہ بےپناہ الیکٹرک کرنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Space is considered the last frontier that mankind has yet to fully explore. Only a small amount of people had been able to go into space to see what lies outside of Earth’s atmosphere. While the vast majority of space is undiscovered territory, there are some things that people know about space that is strange, off base and mystifying.