آن لائن شاپنگ٬ چند مفید تجاویز اور بڑی بچت

آن لائن شاپنگ نہ صرف وقت کی بچت کا ایک اہم ترین ذریعہ ہے بلکہ یہ طریقہ کار آپ کے لیے گھر بیٹھے اشیاﺀ کی خریداری میں آسانی بھی پیدا کرتا ہے- اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ کا سسٹم مختلف اشیاﺀ کی خریداری کی مد میں ادا کی جانے والی رقم کی محفوظ ادائیگی ممکن بناتا ہے- چاہے آپ یہ ادائیگی کریڈٹ کارڈ کی مدد سے کریں یا پھر گھر کے دروازے پر آئے آن لائن اسٹور کے نمائندے کو نقد رقم کی صورت میں- تاہم کچھ ایسے تدابیر بھی ہیں جن پر عمل کر کے آپ آن لائن شاپنگ کو مزید فائدہ مند بناتے ہوئے بڑی بچت حاصل کرسکتے ہیں- وہ تدابیر کیا ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

Use stores with free shipping
آن لائن شاپنگ کی دنیا میں متعدد اسٹور ایسے ہیں جو صارفین کو فری شپنگ کی پیشکش کرتے ہیں- ایسے آن لائن اسٹور سے خریداری کی صورت میں آپ ڈلیوری چارجز کے نام پر وصول کی جانے والی اضافی رقم کی ادائیگی سے بچ سکتے ہیں-

image


Use the right card
بعض خاص موقعوں پر اکثر آن لائن اسٹور مختلف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ سے خریداری کرنے پر صارفین کو چند فیصد تک کی رعایت کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں- آپ کو ایسے اسٹورز پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ موقع سے فائدہ اٹھا سکیں-

image


Use one Merchant for multiple buys
کوشش کیجیے کہ ایک ہی آن لائن اسٹور سے زیادہ سے زیادہ ضرور اشیاﺀ خریدیں- اس طرح آپ کسی حد تک رعایت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ڈلیوری کے نام ادا کی جانے والی اضافی رقم سے بھی بچ سکتے ہیں کیونکہ اگر مختلف اسٹور سے مختلف اشیاﺀ خریدیں گے تو ہر ایک کو علیحدہ ڈلیوری چارجز ادا کریں گے-

image


Research it on Google before you buy
کوئی بھی چیز کسی آن لائن اسٹور سے خریدنے سے قبل گوگل پر اس کی قیمت اور خصوصیات کے بارے میں ضرور سرچ کریں- ممکن ہے کہ آپ کی مطلوبہ چیز کوئی دوسرا آن لائن اسٹور کم قیمت میں آفر کر رہا ہو- گوگل کی مدد سے مختلف اشیاﺀ کی قیمتوں کا باآسانی موازنہ کر سکتے ہیں-

image


Follow your favourite shops on social media
سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ آن لائن اسٹور کی جانب سے کی جانے والی مختلف آفرز پر ضرور نظر رکھیں- بعض اوقات ان اسٹورز کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی منفرد ڈیل صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں- تاہم یہ ڈیل بہت تھوڑے وقت کے لیے متعارف کروائی جاتی ہیں-

image


Use rebate sites
اکثر آن لائن اسٹور اپنے مستقل کسٹمرز کو کسی نہ کسی موقع پر خصوصی تحائف بھی پیش کرتے ہیں اور یہ تحائف نقد بھی ہوسکتے ہیں اور مختلف اشیاﺀ کی خریداری پر رعایت کی صورت میں بھی- اس طرح آپ اچھے آن لائن اسٹور سے خریداری کرنے پر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں-

image

Shop on the right day
بعض آن لائن اسٹور ہفتے کے کسی ایک دن اپنی اشیاﺀ کی مختلف ڈیل پیش کرتے ہیں اور یہ دن ایک بہترین موقع ہوتا ہے آن لائن خریداری کا- عموماً آن لائن اسٹور ان ڈیل کے لیے بدھ یا جمعرات کا دن منتخب کرتے ہیں-

image

Hunt for coupons
آن لائن خریداری سے قبل آپ کو کوپن بھی سرچ کرنے چاہیے- مختلف ویب سائٹس سینکڑوں کی تعداد میں ایسے کوپن فراہم کر رہی ہوتی ہیں جن کے ذریعے ایک چھوٹے آن لائن اسٹور سے لے کر ہر قسم کے بڑے آن لائن اسٹور تک خریداری کرنے پر آپ کو خاص رعایت دی جاتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Online shopping not only saves your time but it is one of the most convenient methods for making safe payments. But, even while making the transaction, there are certain ways through which you can also save money. Check out some Most Useful Online Shopping Tips To Save Money.