عالمی سکاچ پائی ایوارڈ، برف کے مجسمے اور چٹان پر شادی

image
انڈونیشیا میں ایک کسان اپنی زمین میں کھاد ڈال رہا ہے جبکہ اُن کے عقب میں پہاڑ سینا بینگ سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔ یہ آتش فشاں گزشتہ سات سال سے فعال ہے۔ اس سے پہلے پہاڑ سے چار سو سال قبل لاوا نکلا تھا۔
 
image
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل تھینڈو ہوپا نئے سال کے کیلینڈر کی تقریبِ رونمائی میں شریک ہوئیں۔ وہ البینوازم کے مرض میں مبتلا ہیں۔
 
image
2017 میں گھوڑوں کے شو سے پہلے میٹرو پولیٹین پولیس کے انسپکٹر معائنہ کر رہے ہیں اور اس تصویر میں گھوڑا اور پونی ایک دوسرے کا حال احوال پوچھ رہے ہیں۔
 
image
زمبابوے میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے اور اس تصویر میں ہرارے میں فوجی ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں جبکہ دو لڑکیاں ٹینک کے پاس سے گزر رہی ہیں۔
 
image
عالمی سکاچ پائی ایوارڈ مقابلے میں جج بہترین پائی کا انتخاب کرنے کے لیے انھیں چکھ رہے ہیں۔
 
image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلپائن میں آسیان اجلاس کے موقعے پر دوسرے رہنماؤں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے۔
 
image
چین میں شادی کے بعد ایک جوڑا چٹان پر اپنی تصویر بنواتے ہوئے۔
 
image
یونان کے قصبے مندرہ میں ایک خاتون اپنے کے گھر باہر کیچڑ صاف کرتے ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق رات بھر ہونے والی تیز بارش سے کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 
image
لندن میں ہونے والے ٹینس مقابلے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں آسٹریا کے کھلاڑی ڈومینک تھیم گیند کو ہٹ لگاتے ہوئے۔
 
image
انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کے ہوائی اڈے پر انسدادِ دہشت گردی کے لیے سکیورٹی فورسز مشق کر رہی ہیں۔
 
image
نارتھ یارکشائر میں کیسل ہورڈ کرسمس کی تیاریوں میں مصروف۔
 
image
نمائش میں پیش کرنے سے قبل برف سے بنائے گئے مجسمے کی آخری تراش خراش ہو رہی ہے۔ اسے سکاٹ لینڈ کے شہر اینڈبرا میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جہاں درجۂ حرارت منفی دس ڈگری سیلسیئس ہے۔


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

On the daily basis interesting and strange events occurs around the World and some of these events are become part of our life. In this article we mention some of those events that emergence took place is in recent days. We believe that after reading them you may not stay without enjoying.