ٹیلی ویژن

آج اکیس نومبر کو ٹیلی ویژن ڈے منایا گیا،،،سیانے کہتے ہیں کہ ٹی وی اور
بیوی میں بس اتنا سا فرق ہوتا ہے،،،کہ ٹی وی کا سوئچ آف ہوتا ہے جبکہ
یہ سہولت بیوی میں دستیاب نہیں ہے،،،
یہ بچہ اب کافی جوان ہو گیا ہے،،،اور یہ اتنا لازمی ہوگیا ہے،،،کہ گھر میں
اس کے لیے لاؤنج بنایا جاتا ہے،،،

جو ذرا غریب قسم کےگھر ہیں،،،میرا مطلب جن کا پورا گھر ہی بمشکل لاؤنج
کے برابر ہوتا ہے،،وہاں بھی اس کے شایانِ شان جگہ بنا دی جاتی ہے،،کہ ٹی وی
بھائی کو ذرا بھی بے آرامی نہ ہو،،،
گھر میں کھانے کی ٹیبل کی جگہ ہونہ ہو ،،،ٹی وی کے لیے ٹیبل کرسی سب
کچھ لازم اہتمام ہوتا ہے،،،
غریب آدمی بھی دوائی لےنہ لے ،،،ٹی وی ضرور لیتا ہے،،،

پاکستان میں ٹی وی کی پیدائش ١٩٦٤ کو ہوئی،،،کونسا ہسپتال تھا،،،یا کونسی
ڈاکٹر تھیں،،،اس کا ذیادہ علم نہیں ہے،،،
بہرحال اس وقت پاکستان میں سو سے زائد چینل ہیں،،،جو پاکستانیوکا صبر
آزماتے رہتے ہیں،،،
حکومت کو ٹی وی ذیادہ پسند نہیں آتا،،،مگر جب یہ اپوزیشن کا حصہ ہوتی ہے
تو ٹی وی ان سب کا لاڈلا بچہ ہوتا ہے،،،
مگر جب یہ اپوزیشن سے حکومت میں بدلتی ہے،،،تو ٹی وی حکومت کے لیے
سوتن جیسا ہو جاتا ہے،،،

پھر وہ بس اس وقت دکھائی دیتی ہے،،،جب وہ کوئی جھوٹا ہی سہی مگر فیتہ
کاٹتی ہے،،،یا پھر جب اسے دن رات لاکھوں خرچ کرکے عوام کو اپنے حکومتی
کارنامے بتانے ہوتے ہیں،،،تو وہ اپنے اشتہارات میں چینخ چینخ کر بتاتی ہے،،،
کہ ہمارے آنے سے پہلے آلوکئی روپے کلوتھا،،،پیاز تو ملتا ہی نہیں تھا،،،
کدوتو ہم نے اتنا عام کردیا،،،کہ ہر شخص کدو ساہوگیا ہے،،،

اک دفعہ اک جنرل صاحب نے جوکہ خود ساختہ ترقی کر کے ملک کے چیف
ایگزیٹو بن گئے تھے،،،
ان سے کسی نے پوچھا،،،آپ کے آنے سے پہلے لوگوں نے کس قدر ترقی کی ہے؟
وہ بولے اتنے ہزار سیل فون پاکستانی سال میں خریدتے ہیں،،،اس سے ذیادہ ترقی
کیا ہوگی،،،

ہر حکمران جب بھی حکومت میں آتا ہے،،،اپنی عینک ساتھ لے کر آتا ہے،،،
کوئی سیل فون کوئی آلو کے ریٹ بتا کر اپنی ترقی کے گن گاتا ہے،،،ہر اک کا
ترقی ناپنے کا پیمانہ اپنا اپنا ہے،،،
ان ہلکے نکمے حکمرانوں کے نزدیک تعلیم،،،صحت،،،روزگار،،،پانی،،،بجلی،،،گیس
ایکسپورٹ کا ترقی سے کوئی خاص تعلق نہیں،،،بس سیل فون،،،اور آلو ہی بہترین
سکیل ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195263 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.