چند اہم اشیاﺀ جلد غائب ہوجائیں گی٬ کیوں اور کیسے؟

ہماری زندگی میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور آپ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے کہ مستقبل قریب میں جدید ٹیکنالوجی ہماری دنیا کو کیسے بدل کر رکھ دے گی؟ اگرچہ ہم کچھ بھی یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں ایجادات کے حوالے سے ہم کہاں ہوں گے- تاہم ایک اندازے کے مطابق سال 2020 تک طویل مدت تک استعمال ہونے والی چند اہم چیزیں آج کی موجودہ جدید ایجادات کی بدولت دنیا سے بڑی حد تک غائب ہوسکتی ہیں-
 

image
اسمارٹ فون کے کیمرے جدید ہوتے جارہے ہیں٬ یہاں تک ان سے بہترین تصاویر اور ویڈیو بنانا بھی ممکن ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ڈیجیٹل کیمروں کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے- ماہرین کے مطابق جلد ہی یہ کیمرے بھی قصہ پارینہ بن سکتے ہیں-
 
image
جلد ہی اب زیادہ تر صارفین اپنا تمام تر ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے کلاؤڈ ڈیٹا اسٹوریج کی مختلف آن لائن سروسز کا استعمال کریں گے- جس کے بعد انہیں اپنے کسی قسم کی اسٹوریج ڈیوائس یعنی ہارڈ ڈسک اور یو ایس بی وغیرہ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی-
 
image
گوگل میپ کے صارفین میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور خیال یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ سال 2020 کے بعد شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جس کی جیب میں ایسا کاغذ موجود ہو جس پر نقشہ ڈیزائن کیا گیا ہو-
 
image
یہی سب کچھ جی پی ایس ڈیوائسز کے ساتھ بھی ہوگا کیونکہ آپ کا اسمارٹ فون ہی اتنا جدید ہے کہ اس میں ان ڈیوائسز کے تمام فیچر انتہائی جدت کے ساتھ موجود ہیں-
 
image
مختلف معاہدے٬ طبی فارم اور دیگر کاغذی دستاویزات اب Google Docs اور ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ عام ہوتے جارہے ہیں اور سافٹ کاپی کی شکل اختیار کر رہے ہیں- آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آنے والے سالوں میں ہاتھوں میں کاغذات کا ہونا ختم ہونے والا ہے-
 
image
سی ڈی پر موجود پروگرام کے حوالے سے انٹرنیٹ کی آن لائن دنیا نے ہر قسم کی سہولت مہیا کر کے سی ڈی کے دور کا بھی تقریباً خاتمہ کردیا ہے اور اب اس کے خریدار بھی کم ہی دکھائی دیتے ہیں جن کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے-
 
image
یقیناً جب سی ڈی اور ڈی وی ڈی کا استعمال نہیں رہے گا تو ان کے پلئیرز بھی ختم کردیے جائیں گے چاہے وہ اپنے دور میں کتنے ہی جدید تھے-
 
image
اکثر بِل تو صارفین میل میں وصولتے ہی ہیں لیکن اب جلد ہی لوگوں کو ہر قسم کے بِل ان کے اسمارٹ فون پر ہی ارسال کر دیے جائیں گے- اور آن لائن پیمنٹ کا طریقہ کار تو پہلے سے ہی موجود ہے-
 
image
کیلکولیٹر کی سہولت اس وقت ہر موبائل میں موجود ہے- جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ڈیوائس بھی آنے والے سالوں کم ہی یا پھر بالکل نہیں دکھائی دے گی-
 
image
اسمارٹ فون کے اس دور میں وقت پر جاگنے کے لیے موبائل میں ہی الارم سسٹم کا سہارا لیا جاتا ہے جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ اب باقاعدہ طور اس مقصد کے لیے الام کلاک استعمال مسلسل کم ہورہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Devices that have only one use like calculators, alarm clocks, and digital cameras are being replaced by smartphones. Phone chargers and headphones with cords are also fading out in favor of wireless models. Paper is going digital, from magazines to maps to regular paperwork.