مقصد حیات


فرد کی زندگی جان و تن کے تعلق سے قائم ہے، اور قوم کی زندگی اپنی قدیم روایات کے تحفظ سے قائم رہتی ہے۔ فرد کی موت جوے حیات خشک ہوجانے سے واقع ہوجاتی ہے، اور قوم کی موت مقصودِ حیات ترک کردینے سے ہے۔

زندہ فرد از ارتباطِ جان و تن
زندہ قوم از حفظِ ناموسِ کہن
مرگِ فرد از خشکیِ رودِ حیات
مرگِ قوم از ترکِ مقصودِ حیات
اس کائنات میں ہر چیز کے ظہور کا ایک مقصد ہے۔ ایسے ہی مخلوق کی پیدائش کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہے
۔اگر زندگی میں اپنے ہونے کا مقصد ہی فوت ہوجاۓ تو کیا فائدہ ہما رے ہونے یا نہ ہونے کا ؟
یہ جانتے ہوۓ بھی کے یہ زندگی بس عارضی ہے انسان حرص کی بھٹی میں سے سونا سینچ رہا ہے۔
اصل زندگی تو موت کے بعد شروع ہوگی نا ۔اور وہی زندگی مستقل رہےگی ۔
انسان شاید بڑا ہی بد بخت ہے ساری عمر گنوا کر بھی موت تک لاحاصل چیزوں تک ہی دسترس حاصل کرپاتا ہے
یہ بھی حقیقت ہے کہ اس دنیا میں حاصل کی تمنا میں انسان کو آخر میں لا حاصل کا ہی تحفہ ملتا ہے۔ کیوں کہ حاصل مکمل ہوتا ہے اور مکمل تو کچھ بھی نہیں ہے سوا ئے اس پاک ذات کے ۔ انسان در بدر بھٹکتا ہے
لیکن روح کی سیرابی نہیں ہوتی اور جسم کی میعاد پوری ہو جاتی ہے ساری عمر گزر جاتی ہے لیکن انسان کی ناقص عقل بس بنیادی زندگانی کی ضرورتوں میں اصل اور اشد ضرورتوں کو نظر انداز کر جاتی ہے۔
اگر یہ فلسفہ انسانی عقل کو سمجھ آجا ئے تو انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے۔
جسم کی ضرورتیں تو کہیں ناکہیں کیسے بھی کر کے پوری ہو ہی جاتی ہیں لیکن روح کی پیاس بجھتی نہیں ہے روح کی اصل تلاش انسان کو ساری عمر بےچین کیے رکھتی ہے ۔
اس لیے زندگی میں مقصد کو سمجھنے کو بہت اہمیت دی گئی ہے موت کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے یہ تو خود ایک کن کی محتاج ہے جیسے ہی حکم ہوا فیکون ہو جاۓ گا اور موت رونما ہو جاۓگی
چناچہ اس سے پہلے کے زندگی کی شا م ہو جاۓ سنبھلنا انسان کے حق میں بہتر ہے۔کیوں کہ زندگی گرنے کا زیادہ اور سنبھلنے کا موقع کم دیتی ہے۔
اس لیے جتنی جلدی ذہن کو اس حقیقت سے آشنا کروا دیا جائےتو بہتر ہے۔ کیوں کہ کہا جاتا ہے زندگی موقع کم دھوکہ زیادہ ہے ۔

Zoha Ayoub
About the Author: Zoha Ayoub Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.