اعلان صوبہ پوٹھوہار

پاکستان میں نئے صوبوں کی آواز وقت کے ساتھ ساتھ توانا ہوتی جا رہی ہے۔خاص کر پنجاب میں نئے صوبے کی پہلی آواز سرائیکی صوبہ کی شکل میں سامنے آئی اور پھر سرائیکی صوبے کی آواز تحریک بنتی نظر آئی ۔پیپلزپارٹی کی حکومت میں سرائیکی صوبہ بنانے کے دعوے اور وعدے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔آج کل جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی بات شد ومد سے کی جارہی ہے۔کچھ عرصہ قبل تحریک صوبہ ہزارہ ابھر کر سامنے آئی مگر پھر سیاست کی نذر ہوکر بیٹھ گئی ۔کچھ دن قبل کراچی سے مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جنوبی سندھ صوبہ تحریک کا اعلان کیا گیا۔پنجاب کی جانب دیکھا جائے تو پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے۔پنجاب میں بہاولپور صوبے کی بحالی سمیت سرائیکی صوبہ(جنوبی پنجاب)اور صوبہ پوٹھوہار ایک سیاسی ایشو بن چکے ہیں۔آمدہ الیکشن میں صوبہ پوٹھوہار اور جنوبی پنجاب صوبے پر انتخابی مہم چلتی ہوئی نظر آتی ہے۔خطہ پوٹھوہار میں تحریک صوبہ پوٹھوہار کو دیکھا جائے تو آج کے عہد میں تحریک صوبہ پوٹھوہار اخباری بیانات سے نکل کر عملی طور پر سیاسی میدان میں نظر آتی ہے اور سنجیدہ جدوجہد کا آغاز دکھائی دیتا ہے۔جس اظہار گزشتہ دنوں نظرآیا ۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کا پہلا یوم تاسیس اعلان صوبہ پوٹھوہار کے نام سے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں انعقاد پذیر ہوا۔قائد تحریک راجہ اعجاز اڈیالہ روڈ سے ایک بڑی ریلی کے ساتھ تقریب میں پہنچے ۔ قائد تحریک راجہ اعجاز کا جگہ جگہ استقبال ہوا اور گل پاشی ہوتی رہی۔ ریلی نے بیس منٹ کا سفر تین گھنٹے میں طے کیا اور چھ بجے پنڈال میں پہنچی۔پنڈال میں شرکاء نے راجہ اعجاز کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کے ترانے بجائے گے،نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے۔ تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل قافلوں کی آمد کو خوش آمدید کہا جاتا رہا ۔اس دوران قائد تحریک چند منٹ کیلئے ڈائیس پر آئے اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔بعدازاں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر قیادت نے اظہار یکجہتی کیا اس کے ساتھ ہی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میر ضمیرمغل نے ادا کیے ۔ارشد سلہری بیک اپ کرتے رہے۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کے جنرل سیکرٹری راجہ ارشد نے سپاس نامہ پیس کیا اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کارکردگی اور جدوجہد کا تفصیل سے ذکر کیا۔کارکناں کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیس کیا گیا۔سنٹرل کمیٹی کے ممبر حماد ارقم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کے ہوتے ہوئے مسائل حل نہیں کیے جارہے۔تحریک صوبہ پوٹھوہار خطہ کے مسائل کا حل چاہتی ہے۔صوبے کی مانگ مسائل کے حل کیلئے کر رہے ہیں۔سنٹرل کمیٹی کے ممبرظفرمنہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ہماری ضرورت ہے۔انہوں قائد تحریک راجہ اعجاز کو صوبے کی آواز بننے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سنٹرل کمیٹی کے ممبروجاہت خواجہ اور تحریک صوبہ پوٹھوہار کے رہنما ڈاکٹرعارف قریشی نے بھرپور جذباتی خطاب کیا اور راجہ اعجاز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔تحریک صوبہ پوٹھوہاریوتھ ونگ کے مرکزی صدر عمران کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تحریک کا ہر اول دستہ ہیں ۔نوجوان صوبہ پوٹھوہار کے قیام کیلئے سب سے آگے ہوں گے۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کے چیف آرگنائزر ارشد سلہری نے خطاب کرت ہوئے کہ صوبہ پوٹھوہار کیلئے ہر قیمت چکانے کیلئے تیار ہیں۔کیسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کیا کہ میدان عمل میں نکل آئے ہیں ۔صوبے کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب واپسی یا کیسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔قائد تحریک صوبہ پو ٹھوہارراجہ اعجاز نے نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پوٹھوہار ہمارا سیاسی اور آئینی حق ہے۔صوبہ لیکر دم لیں گے۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کامیابی کیلئے گھر گھر جاؤں گا اور خطہ پوٹھوہار کے بچے بچے کوساتھ لیکر چلوگا۔ راجہ اعجاز نے تحریک صوبہ پوٹھوہار کے کارکنان سے عہد لیا کہ جب تک صوبہ بن نہیں جاتا ہم میدان میں رہیں گے اور ہر رکاوٹ کا مقابلہ کریں گے۔شرکاء تقریب اور کارکنان نے ہاتھ اٹھاکرعہد کیا کہ ہم تحریک صوبہ پوٹھوہار کے ساتھ ہیں اورصوبے کے قیام کیلئے راجہ اعجاز کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک رہیں گے ۔تحریک صوبہ پوٹھوہار کے یوم تاسیس کے اجمتاع سے امر کی نشاندہی ہوتی ہے ۔تحریک صوبہ پوٹھوہار اپنے مقاصد حاصل کر کے رہے گی۔ریاست کو صوبہ پوٹھوہار اب بنانا ہی ہوگا۔
 

Arshad Sulahri
About the Author: Arshad Sulahri Read More Articles by Arshad Sulahri: 139 Articles with 91919 views I am Human Rights Activist ,writer,Journalist , columnist ,unionist ,Songwriter .Author .. View More