ایسا شہر جہاں 1 لاکھ ڈالر سے کم تنخواہ والا “ غریب “

 

امریکہ میں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں اگر آپ کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ ڈالر کے آس پاس بھی ہے تو بھی آپ 'کم آمدنی' والے افراد کے زمرے میں آتے ہیں۔

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے طرف سے کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق سان فرانسسکو اور اس کی قرینی سان میٹیو اور مارن کاؤنٹیز میں اگر کسی کی تنخواہ سالانہ ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر ہے تو وہ 'کم آمدنی' کے زمرے میں جبکہ 73 ہزار ڈالر کمانے والوں کو 'انتہائی کم آمدنی' کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
 


لیکن اس کی ایک وجہ سان فرانسسکو میں مکانات کے کرایوں کا زیادہ ہونا ہے۔

چار افراد پر مشتمل دو تہائی امریکی خاندانوں کی آمدن سان فرانسسکو کے ’کم آمدن‘ کے طے شدہ معیار یعنی ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر سالانہ سے کم ہے۔

امریکہ میں چار افراد پر مشتمل خاندان کی اوسط سالانہ آمدن 91 ہزار ڈالر ہے جبکہ کسی بھی سائز کے خاندان کے لیے یہ رقم 59 ہزار ڈالر رہ جاتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ 32 کروڑ 60 لاکھ آبادی والے اس ملک میں 4 کروڑ سے زیادہ افراد ایسے خاندانوں کا حصہ ہیں جو سالانہ 25 ہزار ڈالر ہی کم کماتے ہیں۔

امریکہ میں ویسے تو بڑے شہروں تقریباً تمام ملازمتوں میں آمدنی کی شرح زیادہ ہے لیکن سان فرانسسکو اس معاملے میں کہیں آگے ہیں۔

سان فرانسسکو آئی ٹی کا مرکز بن گیا ہے اور اسی وجہ سے اس شہر میں تیزی سے معاشی ترقی کی آمد ہوئی۔ اسی وجہ سے یہ امریکہ کی سب سے زیادہ آمدنی والی فہرست میں شامل بہت سے لوگوں کا گھر بھی ہے۔
 


2008 سے 2016 کے درمیان سان فرانسسکو کے مرکزی علاقے میں کام کرنے والے 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی تنخواہ میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔

لیکن امریکہ کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں بھی زیادہ آمدنی کی شرح موجود ہے۔ سان فرانسسکو سے ملحقہ علاقے سان ہوزے میں 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد کی سالانہ آمدنی 65 ہزار ڈالر، جبکہ واشنگٹن میں 60اور بوسٹن میں 55 ہزار ڈالر ہے۔

سان فرانسسکو میں ڈاکٹروں کی تنخواہ ایک لاکھ 93ہزار ہے اور امریکی ریاست ڈیٹروئٹ میں یہی تنخواہ ایک لاکھ 44ہزار ہے۔

لیکن بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جن کی تنخواہ قدرے کم ہیں۔ کھیتی باڑی کا کام کرنے والے افراد 18 ہزار پانچ سو جبکہ بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے لوگ 22 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔

لیکن یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ سان فرانسسکو میں رہنے کے خرچے ملک کی باقی ریاستوں اور شہروں سے 25 فیصد زیادہ ہے۔
 


سان فرانسسکو ایک مہنگا علاقہ تو ہے لیکن اچھے موسم اور ثقافت کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اچھے معیارِ زندگی کی وجہ سے بہت سے افراد رہائش کے مہنگے دام برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

سان فرانسسکو کا شہر،ریاست کیلیفورنیا میں سینٹا باربرا اور ہوائی کی ریاست میں ہونو لولو جیسی جگہوں کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں معیارِ زندگی باقی تمام امریکہ سے بہتر ہے۔ اور انھی جگہوں پر رہائش بھی مہنگی ہے۔

ایک لاکھ کی آمدنی والے خاندان وسیع معنوں میں تو 'کم آمدنی' کے زمرے میں نہیں آ سکتے لیکن یہ اس بات کی طرف اشارہ ضرور ہے کہ حکام کو شہریوں کے لیے معیارِ زندگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے میں سب سے پہلا قدم سستی رہائش مہیا کرنا ہے۔


Partner Content: BBC URDU

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
12 Jul, 2018 Total Views: 2677 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
A family getting by on $117,400 (£87,970) in one US city can now be considered 'low income', according to government figures. How can that be the case? That workers with six-figure salaries could be considered "poor" is something that might surprise many people.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB