پوکیمون چاچا: کھیل کے لیے 11 فونز استعمال کرتے ہیں

تائیوان کے ایک بڑے میاں نے اپنی سائیکل سے 11 سمارٹ فون منسلک کر آگمینٹڈ ریئلٹی گیم پوکیمون گو کھیلنا شروع کر دی ہے۔
 

image


یہی نہیں، چین سان یوان کا ارادہ ہے کہ وہ چار مزید فون منسلک کر کے اپنی گیم کو مزید پرلطف بنا دیں۔ یہی وجہ ہے کہ آس پاس کے علاقے میں وہ 'پوکیمون چاچا' کے نام سے مشہور ہیں اور مسلسل 20 گھنٹے تک کھیلتے رہتے ہیں تاوقتیکہ ان کے موبائلوں کی بیٹریاں جواب دے جائیں۔

وہ اپنی اس لت پر ماہانہ 13 سو ڈالر کے قریب خرچ کرتے ہیں۔

پوکیمون چاچا پورٹیبل بیٹریاں بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ تائی پی شہر میں رات کے وقت پوکیمون پکڑ سکیں۔
 

image


ان کی شہرت اپنے علاقے تک محدود تھی، لیکن پھر تائیوان کے ایک چینل کو ان کی عادت کی بھنک مل گئی اور اس نے ان کا انٹرویو کیا جو راتوں رات وائرل ہو گیا۔

وہ کہتے ہیں کہ اس گیم سے انھیں الزہائمرز بیماری سے چھٹکارا پانے اور نئے دوست بنانے میں مدد ملتی ہے۔

پوکیمون گو 2016 میں متعارف کروائی گئی تھی اور ساری دنیا میں مشہور ہو گئی تھی۔
 

image

اس گیم میں کھلاڑی اپنے فون کی مدد سے اصل دنیا میں فرضی جانور پکڑتے ہیں۔

تاہم اس گیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

We bet you don’t love Pokemon Go as much as this guy. Chen San-yuan, 70, uses 11 smartphones to catch the virtual monsters. Pictures showed him the in a park in New Taipei City, Taiwan, with his unusual set up.