چند مشہور پاکستانی فنکار پرکشش اور جاذبِ نظر کیسے بنے؟

سلِم اور اسمارٹ جسم کے ساتھ لمبا قد ہونا مشہور شخصیات کے لیے ایک مثالی جسم سمجھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر پاکستانی فنکار خود کو اس معیار پر ڈھالنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں- لیکن ان فنکاروں کو اس کمال کی سطح تک پہنچنے کے لیے کافی وقت اور بےپناہ کاوشیں درکار ہوتی ہیں- ہم یہاں چند ایسے مشہور پاکستانی فنکاروں کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے- اور ان کی شخصیت میں رونما ہونے والی حیران کن تبدیلیوں نے انہیں بڑی حد تک پرکشش اور جاذبِ نظر بنا دیا ہے-


عروسہ صدیقی
عروسہ صدیقی پاکستان کے کامیڈی ڈراموں کا ایک جانا مانا نام ہے- یہ حقیقی زندگی میں بھی دوستانہ رویہ رکھنے والی اداکارہ ہیں- سال 2016 میں انہوں نے اپنی شادی سے قبل اپنا 20 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا- عروسہ میں اتنی بڑی پرکشش تبدیلی دیکھ کر اور اس سے متاثر ہو کر کئی دیگر بڑے فنکاروں نے بھی جم جوائن کرنے کی منصوبہ بندی کر لی-

image


یاسر حسین
یاسر حسین پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے تیزی سے ابھرنے والے ستاروں میں سے ایک ہیں- یہ ایک ہی وقت میں اداکار٬ ڈائریکٹر٬ مصنف اور میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں- لیکن یہ ہمیشہ سے ایسے نہیں تھے- یاسر نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد حیرت انگیز حد تک خود کو تبدیل کیا ہے-

image


ایمن اور منال خان
پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی ان جڑواں بہنوں نے قابلِ ذکر حد تک اپنا وزن کم کیا ہے- دونوں جڑواں بہنوں نے اپنے کیریر کا آغاز انتہائی کم عمری میں لیکن وہ اس وقت انہیں کوئی اہم کردار حاصل نہیں ہوا- تاہم اب یہ اکثر ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں-

image


فاطمہ آفندی
فاطمہ آفندی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول فنکارہ فوزیہ مشتاق کی صاحبزادی ہیں اور پاکستانی ڈراموں کے نوجوان فنکار کنور ارسلان کی اہلیہ ہیں- فاطمہ خود بھی کئی پاکستانی ڈراموں میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں اور ایک مقام رکھتی ہیں- انہوں نے بھی اپنا جسمانی وزن 10 کلو گرام تک کم کیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے-

image


نتاشہ خالد
انتہائی حیرت انگیز اور پرکشش تبدیلی پاکستانی کی معروف بیوٹیشن نتاشہ خالد میں نظر آئی جس نے سب کو حیران کر دیا- تاہم بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ نتاشہ نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے سرجری کا سہارا لیا ہے- البتہ نتاشہ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ کہہ چکی ہیں کہ یہ سب قدرتی طریقے سے کیا گیا ہے-

image


فرح شاہ
پاکستانی ڈراموں کی مقبول فنکارہ فرح شاہ بھی ایک وقت میں اضافی جسمانی وزن کی مالک تھی جس کی جھلک ان کے پرانے ڈراموں میں دیکھی جاسکتی ہے- تاہم اس وزن میں انہوں نے قابلِ ذکر حد تک کمی لا کر سب کو حیران کر دیا جس کے بعد وہ مزید جاذبِ نظر اور پرکشش لگنے لگیں-

image

مشی خان
اپنے دور کی مشہور فنکارہ مشی خان 3 سے 4 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سامنے آئی لیکن ایک دھماکے دار تبدیلی کے ساتھ- جی ہاں ان سالوں میں انہوں نے اپنے وزن کو کم کرنے پھر بھرپور توجہ دی اور اسے ترجیحی بنیادوں پر کم کرنے میں کامیاب بھی ہوگئیں- اس کاوش پر مشی خان کے پرستاروں نے انہیں خوب سراہا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Slim and smart body with tall height is considered as an ideal physique for every celebrity. Most of the Pakistani celebrities are up to the mark of this criterion, but it has taken them a lot of time and effort to achieve this perfection level!