مسلمان ہوتے ہی پیدل خانہ کعبہ چل پڑا ۔۔ ایسے لوگ جنہوں نے حال ہی میں اسلام قبول کرلیا، جانیں ان کے نام، معنی اور اس میں چھپے دلچسپ راز

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے جس کو حال ہی میں کئی لوگوں نے قبول کیا اور اللہ کے گھر خانہ کعبہ بھی تشریف لے گئے۔ کچھ لوگوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نام تو تبدیل نہیں کیا البتہ اسلامی طریقے کے مطابق خود کو ڈھال لیا۔

آئیے ان کے نام اور ناموں کے معنی جانتے ہیں اور آپ کو ان ناموں میں چھپے کچھ راز بھی بتاتے ہیں۔

٭ راکھی ساونت:

آج کل ہر جگہ راکھی کے اسلام قبول کرنے اور کلمہ پڑھنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور نکاح سے قبل اسلام قبول کیا۔

٭ فاطمہ نام کے معنی ہیں:

فاطمہ نام کے معنی ہیں: '' پاک، پاکیزہ، پرہیز کرنے والی، سحر انگیز، رسولِ خُدا کی بیٹی، لیڈر، رہنما، تعریف کے قابل ''۔

٭ لکی نمبر:

فاطمہ کا لکی نمبر 9 ہے۔ یہ نام ایک خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

٭ مزاج:

فاطمہ نام کی لڑکیوں کا مزاج بہت زیادہ غصے والا ہوتا ہے یا پھر بہت زیادہ رحم دل۔ ان کے مزاج کو کم ہی لوگ سمجھ پاتے ہیں۔ یہ محنت کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتیں۔

٭ رنگ:

فاطمہ کے لیے مناسب رنگ پیلا، سبز اور سرخ ہیں۔ پیلا رنگ صاف دلی کو ظاہر کرتا ہے۔ سبز ان کی پاکیزگی کو جبکہ سرخ ان کے محنتی ہونے کا اظہار کرتا ہے۔

٭ نام کے اثرات:

٭ رحم دل اور درد مند ہیں، کسی کو پریشانی میں دیکھ کر مدد کرنے کا ضرور سوچتی ہیں۔

٭ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر سامنا کرتی ہیں۔ کسی مشکل سے گھبراتی نہیں ہیں۔

٭ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں، چاہے وہ کوئی بھی مسئلہ ہو۔

٭ گھریلو زندگی کو زیادہ فوقیت دیتی ہیں۔

٭ نام کا تعلق:

اس نام کا تعلق عرب سے ہے۔ یہ نام سب سے پہلے حضرت محمد ﷺ کی بیٹی کا رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ نام دنیا بھر میں خوب مشہور ہوا۔

٭ دیگر مذہب میں اہمیت:

فاطمہ نام عیسائی بھی رکھتے ہیں۔ ان کے ہاں اس نام کو امید کی کرن یعنی خوشیوں کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔

٭ برازیل کے صحافی:

فیفا ورلڈکپ کے دوران قطر کا اسلامی رنگ ڈھنگ اور خوبصورت ماحول غیر مسلموں کو خوب بھایا۔ اسی دوران برازیل کے صحافی کارٹر بتسٹا نے بھی آذان کی خوبصورت آواز اور پُرسکون ماحول سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔ انہوں نے نام تو تبدیل نہیں کیا البتہ اسلامی طور طریقے ضرور اپنا لیے۔

٭ کارٹر نام کے معنی:

" سہولت فراہم کرنے والا، مضبوط، سہارا، آسانی سے حاصل کیا جاسکے، محنتی۔"

راز:

٭ یہ نام آئرش زبان سے مآخذ ہے اور وہاں اس نام کی بہت اہمیت ہے کیونکہ ان لوگوں کے مطابق کارٹر خُدا کی طرف سے ایک وسیلہ بنا کر بھیجا گیا تھا جو لوگوں کی مدد کرتا تھا۔

٭ اس نام کے لوگ خوش اسلوبی سے آگے بڑھنے اور لوگوں کو خوش رکھنے کا ہنر جانتے ہیں۔

٭ فُٹ بالر کلارنس سیدورف:

نیدر لینڈ کے معروف فُٹ بالر کلارنس سیدورف نے بھی اسلام قبول کیا۔ وہ کہتے ہیں: '' میں شکر ادا کرتا ہوں جو لوگ میرے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور مجھے مسلمان فیملی میں داخل ہونے کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اندھیرے سے نکال کر اسلام کی روشنی سے منور کر دیا۔ اس سب میں سب سے اہم کردار میری بیوی صوفیہ نے ادا کیا جو مجھے اسلما کے متعلق گہرائی سے سب کچھ سمجھاتی اور بتاتی رہی۔ زندگی غفلت میں گزاری لیکن اللہ نے مجھے اسلام کی روشنی سے منور کر دیا ۔ شکر کرتا ہوں کہ اللہ نے اسلام کے نور سے میرا دل روشن کردیا ۔ ''

نام:

کلارنس سیدورف نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا کیونکہ وہ کہتے ہیں: " میں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن میں اپنا نام تبدیل نہیں کروں گا میرا نام وہی رہے گا جو میرے والدین نے رکھا تھا۔ "

معنی:

کلارنس کے معنی صاف، چمکدار، روشن جبکہ سیدروف جھیل، سمندر، گہرا، خوش اخلاق ہیں۔

راز:

٭ مسیحی کتابوں کے مطابق اس نام کے معنی یسوع کے پیروکار کے ہیں جو روشن خیال اور گہرے ہیں، خوش اخلاقی سے دوست بناتے ہیں۔

٭ امریکی لیڈی ڈاکٹر میگ:

شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی کے رہائشی ٹیلر ماسٹر ملک محبوب علی سے نکاح کرنے کے لیے اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام ہانیہ رکھا جبکہ ان کی ساس نے ان کا نام سونیہ جنت رکھا۔

ہانیہ:

ہانیہ نام کے معنی ہیں: " دل کو لبھانے والی، پسندیدہ، خوشگوار، دل کو بھانے والی۔"

سونیہ:

سونیہ کے معنی ہیں: " مالک، عقل مند، ذہین، خوبصورت۔''

راز:

٭ ہانیہ نام کی خواتین لیڈرانہ صلاحیتیں رکھتی ہیں اور کسی بھی کام کو اپنے مقصد کے لیے کرنا جانتی ہیں۔

٭ سونیہ نام کی خواتین ذہین اور چالاک ہوتی ہیں یہ سست و کاہلی کو پسند نہیں کرتیں۔

٭ مشہور فٹبالر سنتیاگو ہڈالگو:

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبالر سنتیاگو ہڈالگو نے قطر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موجودگی میں اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے اپنا نام تو تبدیل نہیں کیا البتہ رسول ﷺ کے آخری نبی ہونے اور اللہ ی وحدانیت کا اقرار کرلیا۔

معنی:

ان کے نام کے معنی ہیں: " مشہور، مقبول، رحم دل، معصومیت۔"

راز:

سنتیاگو نام کے لوگوں کو عیسائیت میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ یہ لوگ گہری سوچ رکھتے ہیں۔

ولادیمیر :

ولادیمیر ایک عیسائی تھے انہوں نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید محمد ال قاسم رکھ لیا اور پیدل ہی خانہ کعبہ چلے گئے۔

معنی:

ان کے نام کے معنی ہیں: " تقسیم کرنے والا، بخشنے والا، بانٹنے والا۔"

راز:

اس نام کے لوگ کم گو ہوتے ہیں۔ یہ اپنے پیاروں کے لیے اپنی جان کی پروہ کیے بغیر کام کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔

You May Also Like

Selecting a unique Muslim name for a child is a profound decision, carrying linguistic beauty and deep cultural significance. In Islamic culture, names are not merely labels but encapsulate meanings that reflect heritage and values.

Read More

Choosing a name for your child is a significant decision, often influenced by cultural, religious, and personal factors. In Islam, names carry deep meanings and are believed to shape a person’s character and destiny. This comprehensive guide delves into the rich tapestry of Islamic symbolism, providing a resource for parents seeking powerful Muslim names for their children.

Read More

Choosing the perfect name for a newborn is a momentous task that resonates deeply with parents across the globe. For Muslim parents, the significance of a name extends beyond mere identification; it carries the weight of profound meanings and cultural heritage. Muslim names, often characterized by their eloquent meanings, hold a special place in the hearts of parents who seek names that reflect not only beauty but also spiritual depth. In this blog, we delve into the allure of Muslim names with beautiful meanings, exploring the reasons behind their popularity and showcasing ten unique names that encapsulate both elegance and significance.

Read More

In the diverse tapestry of cultures, the significance of a name is profound, and for Muslim parents, the choice of a name for their bundle of joy is a deeply cherished tradition. Long Muslim names, with their rich meanings and historical connections, have gained popularity among parents seeking a name that not only carries a beautiful sound but also encapsulates the essence of Islamic heritage.

Read More

There is a timeless allure to Arabic names, known for their deep cultural significance and poetic beauty. While tradition holds a special place, modern parents are increasingly drawn to a fusion of the old and the new – seeking names that carry the richness of heritage with a contemporary twist. The appeal lies not only in preserving familial and cultural ties but also in embracing a sense of uniqueness. This blog explores the enchanting world of modern twists on traditional Arabic names, each carrying a beautiful meaning that resonates with both tradition and innovation.

Read More

Choosing a name for a newborn is a significant decision that reflects the cultural and religious identity of the parents. In Southeast Asia, Muslim names hold a special place in the hearts of parents, intertwining rich cultural heritage with deep spiritual significance. The allure of Southeast Asian Muslim names lies not only in their melodious sounds but also in the meaningful messages they convey. These names often carry a connection to history, nature, or virtues, making them a source of pride for families across the region.

Read More
Review & Comment
jpg