سرگودھا میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کاشف وحید کے خلاف انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ کئی ماہ تک جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر کاشف وحید، جو چک نمبر 40 شمالی کا رہائشی ہے، نے طالبہ کو رحمت اللعالمین پارک کے باہر بلا کر نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی اور اس کی نازیبا ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں عدالتی کارروائی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے اور خواتین کو ایسے درندوں سے محفوظ بنایا جائے۔