اڈیالہ جیل میں عمران خان سے عظمیٰ خان کی ملاقات، افواہوں نے دم توڑ دیا

image

بانی پاکستان تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والی ان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر ہشاش بشاش ہیں۔

ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان کی اپنے بھائی سے ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں جیل حکام نے باقاعدہ طریقہ کار کے تحت ملاقات کا انتظام کیا۔ ملاقات کے اختتام کے بعد عظمیٰ خان اڈیالہ جیل سے باہر آگئیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے دوران ملاقات اپنے موقف اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان جسمانی طور پر مضبوط اور ذہنی طور پر بھرپور محسوس ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، تاہم عظمیٰ خان کے بیان کے بعد ان افواہوں کی تردید ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ تاہم وہ اس وقت بڑے غصے میں تھے۔

عظمیٰ خان کے مطابق عمران خان نے واضح کیا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی سے ملاقات کرائی گئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ سب ہمارے لیے ذہنی اذیت کا سبب بن رہا ہے۔

عظمیٰ خان نے ملاقات ختم ہونے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان پر غیر ضروری دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جس سے ان کی ذہنی کیفیت متاثر ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US