برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا۔رپورٹس کے مطابق رجب بٹ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ برطانوی ویزے کی منسوخی بتائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا جس کے باعث ان کا ویزا منسوخ کیا گیا اور برطانوی حکام نے انہیں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ اقدام برطانیہ کی امیگریشن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی غیر ملکی کو ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔