ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کے معاملے میں پولیس نے ملزمان ردا، وحید، ندیم پرویز اور وحید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے اسے تین روز تک محدود کیا۔
مزید تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزمہ ردا کے شوہر وحید کو بھی کیس میں نامزد کردیا ہے۔