2 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کی تیاری مکمل

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فصیح الدین خان نے کہا ہے کے2 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالا نہ امتحانات کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں نویں دسویں سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے اوقات میں 9سے 12بجے تک میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر 2سے 5بجے تک لیے جائیں گے۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 325000طلبہ شریک ہورہے ہیں جن کے لیے شہر کے 295تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئیے ہیں جن میں 157امتحانی مراکز طلبہ اور 138طالبات کے لیے ہیں جبکہ 5مراکز سرکاری کالجوں میں بھی بنائے گئے ہیں چیئرمین بورڈ نے اتورا کو بورڈ کی سیکریٹر ی حور مظہر اورنا ظمِ امتحانات نعمان احسن کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ میٹر ک سائنس کے امتحانات میں 137708طلبہ شریک ہورہے ہیں جن میں 76701طلباء اور 61007طالبات شامل ہیں اسی طرح نویں سائنس گروپ میں 136075طلباء شریک ہونگے جن میں 74937 بوائز اور 61138گرلز ہونکی مزید براں دسویں جنرل گروپ ریگولر میں 14674طلباء شریک ہونگے جن میں 4058طلبہ اور 10616 طالبات ہونگی ،نویں جنرل گروپ کے ریگولر کے امتحانات میں 18239طلباء شریک ہونگے جن میں 4356طلبہ اور 13883طالبات ہیں علاوہ ازیں نویں اور دسویں جنرل گروپ (پرائیویٹ ) کے امتحان میں 17569شریک ہونگے جن میں 11176طلباء اور 6393طالبات ہونگی ۔ چیئرمین بور ڈ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ سائنس اور اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج ، لیاقت ڈگری کالج ، جامیہ ملیہ کالج اور گلشن گرلز کالج میں امتحانی مراکز قائم کئیے گئے ہیں جبکہ کراچی کے 18ٹائونز میں 47 اضافی تعلیمی اداروں کو تعلیمی مراکز بنایا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایگزامینیشن سینٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے ایک امتحانی مرکز سینٹر جیل بھی بنایاگیا ہے شہر میں 133مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں 76طلباء اور 57 طالبات کے ہونگے۔ امتحانات میں 19اسپیشل ویجلینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو مراکز کا دورہ کریں گی۔ بورڈ میں ایک ایگزامینیشن سیل بنایا گیا ہے ، چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنک کے خاتمے کے لیے کے ای ایس سی کو خط لکھا گیا ہے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کے امتحانی مراکز کو جنریٹر ز فراہم نہیں کیے جارہے ہیں امتحانی مراکز میں ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز میں اور ڈائریکٹر اسکولزکراچی کی ٹیمیں بھی دورہ کریں گی۔ امتحانی مراکز میں دفعہ 144لگا دی گئی ہے۔ مراکز میں طلباء کے موبائل لانے پر پابند ی ہوگی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.