میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

image

آج صبح نویں جماعت سائنس کا کمپیوٹر اسٹڈیز اور دوپہر میں دسویں جماعت جنرل گروپ

کا انگریزی کا پرچہ دوم ہوگا۔طلباء کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں 295امتحانی

مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں پانچ کالجز بھی شامل ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2014کا آغاز آج 2 اپریل 2014سے

ہورہا ہے۔آج صبح نویں جماعت سائنس کا کمپیوٹر اسٹڈیز اور دوپہر میں دسویں جماعت

جنرل گروپ کا انگریزی کا پرچہ لیا جائے گا۔امتحانات میں مجموعی طور پر

325000امیدوار شرکت کررہے ہیں میٹرک سائنس میں 137708نویں سائنس میں 136075، میٹرک

جنرل گروپ میں 14674نویں جنرل گروپ میں 18239،جبکہ میٹرک جنرل گروپ(پرائیویٹ

)11176اور نویں جنرل گروپ (پرائیویٹ ) میں 6393امیدوار شرکت کررہے ہیں ۔شہر بھر میں

295امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں پانچ کالجز گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ

کامرس کالج، گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج ، لیاقت کالج ملیر، جامیہ ملیہ کالج اور

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن اقبال بھی شامل ہیں جبکہ کہ سینٹرل جیل بھی ایک

امتحانی مرکز ہے۔، امتحانات میں امیدواروں کے موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی۔

نگراں ٹیمیں مراکز کا دورہ کریں گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.