میٹرک بورڈ: مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحانات کے چوتھے روز

صبح کی شفٹ میں بائیلوجی (سائنس گروپ )اور دوپہر کی شفٹ میں متفرق مضمون اردو نارمل

/اردو سلیس اورجغرافیہ پاکستان کے پرچے منعقد ہوئے ۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ کراچی فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن

نے مختلف امتحانی مراکز جن میں ، ہیپی ڈیل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ناظم آباد

نمبر 4، گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج نیو ایم اے جناح روڈ اور گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس

اینڈ کامرس کالج نیو ایم اے جناح روڈشامل ہیں کے ہنگامی دورے کئے اور ہیپی ڈیل

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ناظم آباد نمبر 4سے 1طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

جبکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی ویجیلنس ٹیموں نے بھی مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مار

کر، علامہ اقبال GBSSبلاک 16ایف بی ایریا سے11 امیدوار ، CDGK گرلز سیکنڈری اسکول

آصف آباد سائٹ سے 2طالبہ ، GGSS No 1 لانڈھی 5-1/2سے 1جعلی امیدوار ،انعم اقراء

پبلک سیکنڈری اسکول لیبر اسکوائر لانڈھی سے 7طلباء ، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر

سیکندری اسکول کورنگی 3سے 1جعلی امیدوار ، JMAگرلز سیکنڈری اسکول شاہراہ لیاقت سے

1طالبہ جبکہ KPT بوائز سیکنڈری اسکول تارا چند روڈ کراچی سے 1امیدوار کو نقل کرتے

ہوئے پکڑا اور ان سے نقل کا مواد لے کر ضبط کرلیا ۔

علاوہ ازیں دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے پرچوں کے دوران ویجیلنس ٹیم نے نقل کرتے

ہوئے مزید 5امیدواروں سے نقل کا مواد بر آمد کرکے ان کو امتحان دینے سے روک دیا ۔

جاری سالانہ امتحانات کے دوران چئیرمین میٹرک بورڈ کراچی فصیح الدین خان نے اپنے

ایک بیان میں کہا کہ بورڈ کی ویجیلنس ٹیمیں بغیر کسی تفریق اور دباؤ کے امتحانی

مراکز پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہے ہیں اور ایسے جعلی امیدواروں کو جو

متبادل امیدوار کا امتحان یا نقل کرا رہے ہیں ان کے کیس رجسٹرڈ کر رہے ہیں ۔

دریں اثناء ایک رپورٹ ملنے پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور سیکریٹری مسز

حور مظہر کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات نعمان احسن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے

اسٹینڈرڈGBSSنیو کراچی سیکٹر 5-D کے سینٹر کنٹرول آفیسر اور کنگ ایڈورڈ گرامر

سیکنڈری اسکول ماڈل کالونی ملیر کے سینٹر سپرنٹندنٹ اور سینٹر کنٹرول آفیسرکو

امتحانی معاملات میں معاونت کرنے ، لاپرواہی، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر فوری

طور پر امتحانی مرکز پر کام کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ نئے سینٹر کنٹرول

آفیسر اور ایکسٹرنل سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو نامزد کر دیا ہے ، جو کہ منگل کی صبح سے ان

کی جگہ فرائض انجام دیں گے ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.