انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 ء کا امتحانی شیڈول

image

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سرکاری و نجی کالجوں کے طلبہ و طالبات کے لئے اپریل سے شروع ہونے والے انٹر سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، پری میڈیکل اور کامرس (ریگولر) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2014 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت پہلے مرحلے میں انٹرسائنس اور کامرس (ریگولر) جب کہ دوسرے مرحلے میں انٹر پرائیویٹ کامرس اور انٹر ریگولرو پرائیویٹ آرٹس کے امتحانات ہونگے، شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کے امتحانات میں سائنس کے پرچے صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک جب کہ کامرس ریگولر کے امتحانات دوپہر کے اوقات میں ڈھائی سے ساڑھے پانچ بجے تک ہونگے، پری میڈیکل سال دوئم کے شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو پارٹ ٹو کا اُردو کا پرچہ ہوگا جب کہ 23 اپریل کو اُردو پارٹ ون کا پرچہ ہوگا، 24 کو نباتات ٹو، 25 کو انگریزی ون، 26 کو انگریزی ٹو، 28 کو حیوانیات ٹو، 29کو طبیعات ون، 2مئی کو مطالعہ پاکستان، 3 مئی کو کیمیا ون، 5 مئی کو طبیعات ٹو، 8 مئی کو نباتیات ون، 9 مئی کو کیمیا ٹو، 10 مئی کو اسلامیات،12 مئی کو طبیعات ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)، 13 کو حیوانیات ون جب کہ 14 مئی کو کیمیا ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)کا پرچہ لیا جائے گا۔ پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے شیڈول کے مطابق 22 اپریل کو اُردو پارٹ ٹو، 23 اپریل کو اُردون ، 24 کو معاشیات ٹو، 25 کو انگریزی ون، 26 کو انگریزی ٹو، 29کو طبیعات ون، 30 کو ریاضی ٹو، 2 مئی کو مطالعہ پاکستان، 3 مئی کو کمپیوٹر سائنس ون اور کیمیا ون، 5 مئی کو طبیعات ٹو، 6مئی کو ریاضی ون، 7 مئی کو ریاضی ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)، 8 کو شماریات ون، 9 مئی کو کیمیا ٹو، 10 کو اسلامیات، 12 کو طبیعات ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)، 13 کو معاشیات ون اور 14 کو کیمیاون (فیلشدہ اُمیدواروں کے لئے) اور شماریات ٹو کا پرچہ ہوگا۔ علاوہ ازیں کامرس ریگولر کے شیڈول کے تحت پارٹ ٹو کا 22اپریل کو انگریزی ٹو، 23اپریل کو انگریزی پارٹ ون، 24 اپریل کو کمرشل جغرافیہ ٹو، 25اپریل کو بزنس میتھمیٹکس ون، 26 اپریل کو اُردو ٹو، 28 اپریل کو اصولِ تجارت ٹو، 29 اپریل کو اصولِ معاشیات ون، 30 کو اصولِمعاشیات ون(فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)، 2 مئی کو شماریات ٹو، 3 مئی کو اُردو ون، 5 کو انگریزی ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)، 6 مئی کو اسلامیات، 7مئی کو اکاؤنٹنگ ٹو، 8 مئی کو اکاؤنٹنگ ون، 9 مئی کو مطالعہ پاکستان، 10 مئی کو اصولِ تجارت ون، 12 مئی کو اصولِ تجارت ون(فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)، 14 کو اکاؤنٹنگ ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)اور 16 مئی کو بزنس میتھمیٹکس ون (فیل شدہ اُمیدواروں کے لئے)کا پرچہ ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.