نقل مافیا کے نیٹ ورک کا انکشاف

image

چئیرمین میٹرک بورڈ کراچی فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات نعمان

احسن نے نقل مافیا کے نیٹ ورک کے انکشاف اور امتحانی مراکز سے کاپیوں کے باہر جانے

کی اطلاعات پر بورڈ کی ٹاسک فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کر شمس گورنمنٹ بوائز سیکنڈری

اسکول اورنگی ٹاؤن سے 2جعلی امیدواروں سمیت 18طلباء کو اور اپوا گورمنٹ بوائز

سیکنڈری اسکول 5-Eنیو کراچی سے23 نقل کیس اور ایک جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑا

جو کہ اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے ۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نعمان ا حسن نے ایک منظم نقل مافیا کی سرپرستی میں نقل

کرنے والے متعدد طلباء کے خلاف قانونی کا رروائی کرتے ہوئے ان کی کاپیاں ضبط کرلیں

جبکہ انہیں امتحانات سے بیدخل کرکے UFMکمیٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔کنٹرولر

امتحانات نعمان احسن نے اپوا گورمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول 5-Eنیو کراچی کے سینٹر

سپرنٹنڈنٹ کو طلباء کو امتحانات کے دوران نقل کرانے کے الزام میں فوری طور پر بر

طرف کردیا جبکہ سینٹر کنٹرول آفیسر کو اضافی ذمہ داری تفویض کردی جو کہ روزانہ کی

بنیاد پر امتحانی کاپیاں لے کر امتحانی مرکز لے جائے گا اور امتحان کے بعد واپس

بورڈ آفس میں جمع کرائے گا ۔

اس موقع پر ناظم امتحانات نعمان احسن نے نقل کی روک تھام اور امتحان کے شفاف انعقاد

کیلئے CSاورCCOکو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکر دگی میں مزید

بہتری عمل میں لائیں ۔

علاوہ ازیں دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے سوکس (شہریت) و دیگر پرچہ جات کے دوران بورڈ

کی ویجیلینس ٹیموں نے امتحانی مراکز پر چھاپے مار کر مزید 5جعلی امیدواروں سمیت

97امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑلیا ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.