تعلیمی اعلانات برائے 07/07/2014

image

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار 13جولائی کوہوگا۔کامیاب امیدواروں کی فہرست اسی دن 13 جولائی کو شام 4بجے شعبہ ہذا کے نوٹس بورڈ پر آویزاںکردی جائے گی جبکہ انٹرویو اور خاکہ نگاری منگل 14 جولائی کوصبح 9.30 بجے ہونگے۔ تمام امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 8 سے 11 جولائی شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے حاصل کرلیں۔ تمام امیدواروں کو یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبہ میں ٹیسٹ کے لئے صبح ساڑھے نوبجے ایڈمٹ کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ رپورٹ کریں۔ واضح رہے کہ امیدواروں کی سہولت کے لئے انٹرویو کا شیڈول شعبہ ہذا کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا جائے گا۔ ٭ جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے مطابق شعبہ طبعیات میں گزشتہ روز ایل ایل بی کے ہونے والے امتحان میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس میں رینجرز کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں۔ مزید یہ کہ رینجرز نے کسی بھی لڑکے کو نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے پر چھوڑنے کے لئے نہیں کہا اور نہ ہی کسی طالبعلم نے کوئی دھمکی دی ہے۔ کیونکہ رینجرز کمرہ امتحان میں نہیں ہوتے بلکہ باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جامعہ کراچی کے پُرامن اور آئیڈیل تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے میں انتظامیہ کو رینجرز کا بھرپور تعاون حاصل ہے جس کی تحسین کی جانی چاہیئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.