تعلیمی اعلانات برائے 09/07/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایل ایل بی سال آخر سپلیمنٹری امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحان میں 192 طلبہ شریک ہوئے جس میں 03 نے فرسٹ اور 111 سیکنڈڈویژن میں کامیاب ہوئے۔کا میاب طلبہ کا تناسب 59.38 فیصد رہا۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 14جولائی تک 3000 روپے فیس برائے سال اول / دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 14جولائی تک 2800 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور5000 روپے فیس برائے(سال اول و دوم) کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق بی اے (پرائیویٹ)، سال اول کے امتحانات کا آغازبروز اتوار13جولائی 2014سے ہو گا۔ امتحانات دوپہر2بجے سے شام5بجے اور جمعہ 2:30سے5:30بجے تک ہونگے جبکہ امتحانی مرکزجامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس بنایا گیا ہے۔٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق جامعہ اردو میں7جولائی سے کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلاسوں میں اپنی حاضری کو ممکن بنائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.