میٹرک سائنس و آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جمعہ کو سیکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ میٹرک سائنس، آرٹس (ریگولر و پرائیویٹ) اور سماعت سے محروم بچوں کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک سائنس کے امتحانات میں شرکت کیلئے 137590 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا،135031 نے شرکت کی، 2559 غیر حاضر رہے۔ نتائج کا تناسب 70.15 فیصد رہا۔ اے ون گریڈ میں 8703 ؍امیدوار کامیاب ہوئے۔ اے گریڈ میں 22441 ، بی گریڈ میں 29956، سی گریڈ میں 24257 ، ڈی گریڈ میں 8660 اور ای گریڈ میں213 ؍اور اضافی مضامین میں 500؍ امیدوارکامیاب ہوئے۔عثمان پبلک اسکول نارتھ ناظم آباد کی مروہ تنویر نے 796 نمبر لے کر پہلی، اسی اسکول کی ماہ نور ریحان اور میٹروپولیٹن اکیڈمی فیڈرل بی ایریا کے محمد انس غنی نے مشترکہ طور پر 789 نمبر لاکر دوسری پوزیشن حاصل کی،جبکہ کلثوم بائی ولیکا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سعد خالد نے 785 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس ریگولر وپرائیویٹ کے امتحان میں شرکت کے لئے 26245؍امیدوراوں نے رجسٹریشن کروائی، 25648 نے شرکت کی ،597 غیر حاضر رہے۔ اے ون گریڈ میں 206؍ امیدوار کامیاب ہوئے۔ اے گریڈ 1170 ، بی گریڈ میں 3410 ، سی گریڈمیں 5654 ،ڈی گریڈ میں 3229، ای گریڈ میں 118 اور اضافی مضامین میں 365؍امیدوارکامیاب ہوئے۔ نتائج کا تناسب 55.18 فیصد رہا۔ آرٹس کے امتحان میں تینوں پوزیشنیں اقراء حفاظ سیکنڈری اسکول نے حاصل کیں۔پہلی پوزیشن انسہ صدیقی نے 784 نمبرلیکر، لبنی مستقیم نے 780 نمبرلیکر دوسری اورحانیہ وقاص نے 766 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سماعت سے محروم طلبہ کے امتحانات میں شرکت کے لئے 116 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی، 116 نے ہی شرکت کی،105 طلبہ کامیاب ہوئے ،جبکہ 11 طلبہ ناکام رہے۔نتائج کا تناسب 90.15 فیصد رہا۔دیوا اسکول محمد احمد خان نے 737 نمبر لیکر پہلی ، ابسا اسکول کی بینش نے729 نمبر لیکر دوسری اور دیواسکول گلشن کے ارتسام بابر خان نے 720 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.