انٹر سال اول کے داخلہ فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

image

صوبائی محکمہ تعلیم نے طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر انٹر سال اول کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4روز کی توسیع کر دی ہے جبکہ 50ہزار داخلہ فارم کی اشاعت کے بعد طلبہ کو داخلہ فارم سندھ بینک کی شاخوں سے حاصل اور وہیں جمع کرانے کی سہولت بھی دیدی گئی ہے یہ داخلہ فارم پیرسے سندھ بینک کی مقررہ شاخوں سے حاصل اور جمع کرائے جا سکیں گے لیکن آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا اختیار بھی طلبہ کو حاصل رہے گا جبکہ جمع ہونے والے دستی داخلہ فارم کا آن لائن اندراج سرکاری کالجوں کا عملہ کرے گا اس سلسلے میں 28سرکاری کالج کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کو محکمہ کے ایک اجلاس میں ہوا فیصلہ کے تحت اب آن لائن اور دستی داخلہ فارم 22اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، اس سے قبل محکمہ تعلیم نے 18اگست تک داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ مقرر کی تھی محکمہ تعلیم کے فیصلے کے تحت پیر سے دستی داخلہ فارم مع معلوماتی کتابچہ سندھ بینک کی مقررہ شاخوں سے 60روپے قیمت کے ساتھ جاری ہو گا طلبہ یہ داخلہ فارم پر کر کے انہیں شاخوں میں جمع کرا سکیں گے بینکوں کو موصول داخلہ فارم مرکزی داخلہ کمیٹی کا عملہ فارم پر کر کے انہیں شاخوں میں جمع کرا سکیں گے، بینکوں کو موصول داخلہ فارم مرکزی داخلہ کمیٹی کا عملہ مقررہ کالجوں کو پہنچائے گا جبکہ اس داخلہ فارم میں دی گئی ہدایت کے مطابق طلبہ داخلہ فارم جمع کرانے کے پانچ روز بعد مقررہ کالج سے اپنی آن لائن کمپیوٹرائز رسید حاصل کر سکیں گے۔ بعد ازاں کالجوں کا عملہ موصولہ داخلہ فارم کو آن لائن جمع اندراج کروائے گا جسے میرٹ کی تیاری کیلئے میٹرک بورڈ بھجوا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سندھ بنک کی شاخوں کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا رہے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.