جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے پرائیویٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم03 اور04 ستمبر کو3000 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور 5200 روپے فیس برائے (سال اول و دوم باہم) کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے جبکہ ایسے طلبہ جو2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی ادا کرنا ہونگے۔ واضح رہے کہ اب امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔