انٹربارہویں جماعت کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا نتائج کے مطابق کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایجوکیشن کے طالب علم اشیش کمار ولد مہیش کماررول نمبر 519046 نے 1100 میں سے 930 نمبر زاے ون گریڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی تعلیمی ادارے کی طالبہ سید ملائکہ اکبر بنت سید اکبر علی رول نمبر 534434نے 928 نمبر زاے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن جبکہ خورشید گورنمنٹ گرلز کالج شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کرن جبین بنت لیاقت علی رول نمبر 530968 نے 921 نمبرزاے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔وِراثہ اسلم بنت محمد اسلم رول نمبر 16152 نے 1100 میں سے 844 نمبرز اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی،کنول نوازش بنت سید نوازش علی رول نمبر 16919 نے 824 نمبرز اے گریڈ حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ رُبا شفیق بنت محمد شفیق احمد رول نمبر 16744 نے 812 نمبرز اے گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 34709 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 34316 امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 13971 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.71 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 62 امیدوار وں نے اے ون گریڈ، 539 نے اے گریڈ، 2519 نے بی گریڈ،5615 نے سی گریڈ، 4911 نے ڈی گریڈ اور 325 نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 9590 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 9192 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2331 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 25.36 فیصد رہا۔ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ حاصل نہیں کرسکا جبکہ 46 امیدوار اے گریڈ،234 بی گریڈ، 735 سی گریڈ، 1174 ڈی گریڈ اور 142 امیدوارای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.