تعلیمی اعلانات برائے 15/09/2014

image

جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے مطابق ورکشاپ پیر 15ستمبر کو صبح9:30بجے سماعت گاہ کلیہ فنون میں منعقد ہوگا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کلیدی خطاب کرینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے تحت دوروزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 16ستمبر کو صبح ساڑھے نو بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی،جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کرینگےجبکہ اختتامی تقریب 17ستمبر دوپہر 12:00بجے منعقد ہوگی۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کےمطابق بی اے، بی کام ریگولر اوربی ایس سی کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بی اے کے امتحانی فارم 2400روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 4250روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 5275روپے کے ساتھ اور بی ایس سی کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور کمبائنڈ کے لئے 5275روپے کے ساتھ 30ستمبر تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012-13 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سالانہ امتحان2014ء میں شرکت کے اہل ہونگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم30 ستمبر تک 3400روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور6000روپے فیس برائے (سال اول ودوم باہم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2011ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔واضح رہے کہ2000یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ کے لئے سپلیمنٹری امتحان 2013ء میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.