تعلیمی اعلانات برائے 24/09/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم3400روپے فیس برائے سال اول/ دوم اور 6000 روپے فیس برائے (سال اول ودوم باہم )کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013ء میں شرکت کے اہل ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔واضح رہے کہ2000 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ کیلئے سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے،بی کام ریگولر اوربی ایس سی کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بی اے کے امتحانی فارم 2400 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 4250 روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم3100 روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 5275روپے کے ساتھ اور بی ایس سی کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 5275روپے کے ساتھ 30ستمبر تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭جامشورو مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس میں داخلا فارم جمع کرانے کی تاریخ 29 ستمبرتک بڑھائی گئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.