انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 2014کے امتحانی فارمز

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے کامرس ریگولر، پرائیویٹ اور آرٹس ریگولر، پرائیویٹ گروپس کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق کامرس ریگولر اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار اپنے امتحانی فارم جمعہ 10اکتوبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر پیر 13اکتوبر اور منگل 14 اکتوبر کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 13اکتوبر سے 16اکتوبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ 17اکتوبر سے 21اکتوبرتک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 22اکتوبر سے 23اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.