انٹر کامرس پرائیویٹ سال اول کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان نتائج کا اعلان گزشتہ برسو ں کے مقابلے میں تقریباً دو ماہ پہلے کیا گیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے سال اول کے امتحانات میں 6531 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6169 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 792 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 856 چھ پرچوں میں، 965 پانچ پرچوں میں، 957 چار پرچوں میں، 852 تین پرچوں میں، 736 دو پرچوں میں جبکہ 667 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارں کا تناسب تقریباً 13فیصد، چھ پرچوں میں تقریباً 14فیصد، پانچ پرچوں میں 15.74 فیصد، چار پرچوں میں 15.61فیصد، تین پرچوں میں 13.90 فیصد، دو پرچوں میں 12 فیصد جبکہ ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 10.88فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.