سکھر، انٹر پری میڈیکل، انجینئرنگ اورجنرل گروپ کے نتائج

image

ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے گیارہویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھر سید مجتبیٰ شاہ کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات میں سکھر، گھوٹکی ، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات نے 34ہزار 840طلبا و طالبات نےان امتحانات میں حصہ لیا۔ پری میڈیکل گروپ میں طلبا وطالبات کی تعداد15 ہزار 146، پری انجینئرنگ گروپ میں طلبا وطالبات کی تعداد14ہزار522 اور جنرل گروپ میں طلبا وطالبات کی تعداد5ہزار 172رہی۔ گیارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ میں مجموعی طور پر15ہزار 146 ط طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 11ہزار400؍ امیدواروں نے چھ مضامین، ایک ہزار 915؍ امیدواروں نے پانچ مضامین،575؍ امیدواروں نے چار مضامین، 329؍ امیدواروں نے تین مضامین، 56امیدواروں نے دو مضامین اور 31 امیدواروں نے ایک مضمون میں کامیابی حاصل کی۔ 46 طلبا وطالبات فیل قرار پائے۔794 طلبا وطالبات کے نتائج کاپی کرنے یا کاغذات نہ ہونے کی بناء پر روک لئے گئے، چیئرمین تعلیمی بورڈ سید مجتبیٰ شاہ نے ناظم امتحانات عبدالسمیع سومرو اور ڈپٹی ناظم امتحانات رفیق احمد پلھ، وقار حسین جونیجو اور غلام قادر دھاریجو سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔ پری انجینئرنگ گروپ میں مجموعی طور پر 14ہزار 522 امیدواروں نے حصہ لیا، 10 ہزار 240؍ امیدواروں نے چھ مضامین، 2ہزار 204؍ امیدواروں نےپانچ مضامین، 817؍ امیدواروں نے چار مضامین، 181 امیدواروں نے تین مضامین، 27 امیدواروں نے دو مضامین اور 18 امیدواروں نے ایک مضمون میں کامیابی حاصل ہے۔ 15امیدوار فیل قرار پائے، ایک ہزار11 امیدواروں کے نتائج کاپی کیس یا کاغذات کی عدم موجودگی کی بنا پر نتائج روک لئے گئے۔ گیارہویں جماعت جنرل گروپ میں 5 ہزار 172 ؍ امیدواروں نے حصہ لیا، 3ہزار695؍ امیدواروں نے چھ مضامین 663؍ امیدواروں نے پانچ مضامین ،133 امیدواروں نے چار مضامین، 29؍ امیدواروں نے تین مضامین، 17 امیدواروں نے دو مضامین اور 35 امیدواروں نے صرف ایک مضمون میں کامیابی حاصل کی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.