انٹرآرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی نے اس موقع پر بتایا کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں رواں برس ان امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک مہینے قبل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کا قبل از وقت اعلان انٹربورڈ کے عملے کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 10646 امیدوار وں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 10261 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4419 امیدوار چھ پرچوں میں، 2715 پانچ پرچوں میں، 1407 چار پرچوں میں، 835 تین پرچوں میں، 495 دو پرچوں میں اور 289 ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں تمام چھ پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 43.07 فیصد، پانچ پرچوں میں 26.46 فیصد، چار پرچوں میں 13.71 فیصد، تین پرچوں میں 8.14فیصد، دو پرچوں میں 4.82 فیصد اور ایک پرچے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 2.82 فیصد رہا۔آرٹس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں 7624 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 7187امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2914 امیدوار چھ پرچوں میں، 1867 پانچ پرچوں میں، 996 چار پرچوں میں، 603 تین پرچوں میں، 408 دو پرچوں میں اور 269 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں تمام چھ پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 40.71فیصد، پانچ پرچوں میں 26.08 فیصد، چار پرچوں میں 13.91 فیصد، تین پرچوں میں 8.42 فیصد، دو پرچوں میں 5.70 فیصد اور ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 3.76 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.