ناظم امتحانات (سمسٹر) جامعہ سندھ جامشورو محمد علی روشن پٹھان کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ پرائیویٹ کالجز/انسٹیٹیوٹ کے بی سی آئی ٹی پارٹ سوم اور بی بی اے (آنرز) پارٹ دوم کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے23 اکتوبر کو ملتوی ہونے والے پرچے اتوار 26اکتوبر کو لیے جائیں گے۔دریں اثنا مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں پری انٹری ٹیسٹ اتوار 26؍اکتوبر کو لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی صدارت میں پری ایڈمیشن ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے اور امن و امان کے پلان کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔