انٹر سال اول کی مارکس شیٹس کا اجرا

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کی مارکس شیٹس طلباء کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، کامرس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 29اکتوبر 2014ء سے بروز جمعرات 27 نومبر 2014ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.