فارم ڈی کے داخلہ فارم 27نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق فارم ڈی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام) میں سال2015 ء کیلئے داخلہ فارم 27نومبر2014ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ فارم ڈی (مارننگ اور ایوننگ پروگرام) میں داخلے، داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت وگا۔داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 2000روپے کے عوض 27 نومبر تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ فارم ڈی مارننگ اور ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ 06 دسمبر کو منعقد ہوگا جبکہ حتمی داخلہ فہرست 15 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.