اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے بقیہ تمام نتائج کا اعلان جمعرات 15 جنوری 2015ء کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جارہا ہے۔ان نتائج میں انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے نتائج شامل ہیں۔