ایم اے سال آخرپرائیویٹ سالانہ امتحانات کے نتائج

image

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات مطابق ایم اے سال آخرپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے2013ء جنرل ہسٹری ، فلسفہ، سندھی، تاریخ اسلام،سیاسیات اور اُردو کے تنائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق جنرل ہسٹری کے امتحانات میں ہارون سائمن ولد چمن سائمن نے 726 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن،محمد طلحہٰ ولد محمد خلیل نے 683 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ نازیہ بنت عبدالصمد نے 639 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 21 طلبہ شریک ہوئے،07 طلبہ فرسٹ ڈویژن ،جبکہ 03 طلبہ سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب47.62% فیصد رہا۔فلاسفی کے امتحانات میں سیدہ سحرش آصف بنت سید آصف علی نے 586 نمبر کے ساتھ پہلی، قرۃ العین بنت محمد محی الدین نے 559 نمبر کے ساتھ دوسری،جبکہ سمرین فاطمہ بنت محمد حنیف بھٹو نے 462 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے ،ایک طالبعلم فرسٹ ڈویژن ،جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 87.50% فیصد رہا۔سندھی کے امتحانات میں ماروی بنت اسد علی میمن نے 680 نمبر کے ساتھ پہلی جبکہ پارس ناز بنت ضمیر احمد شیخ اور تامش بخاری ولد سید علی اکبر شاہ بخاری نے باالترتیب 606 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 18 طلبہ شریک ہوئے،04 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 50% فیصد رہا۔تاریخ اسلام کے امتحانات میں افشین خان بنت افضل حسن خان نے 612 نمبر کے ساتھ پہلی،کامران عزیز ولد عزیز الرحمن نے 595 نمبر کے ساتھ دوسری ،جبکہ کرن جولی بنت محمد وارث نے 537 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 202 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم فرسٹ ڈویژن ،جبکہ 38 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 18.81% فیصد رہا۔سیاسیات کے امتحانات میں تبسم ناز بنت ظہورالحق نے 706 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،آسیہ بیگم بنت انور احمدنے 687 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن ،جبکہ حمزہ نظام قاضی ولد احسن نظام قاضی نے 685 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 286 طلبہ شریک ہوئے،59 طلبہ فرسٹ ڈویژن میں جبکہ 152 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 73.78% فیصد رہا۔اُردو کے امتحانات میں سیدہ روحہ نقوی بنت سید طارق عمر نقوی نے 676 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن، حمیرا قیصر بنت محمد نواز قیصرانی نے 650 نمبر کے ساتھ دوسری ،جبکہ جویریہ نصیر بنت نصیر احمد نے 635 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 416 طلبہ شریک ہوئے،11 طلبہ فرسٹ ڈویژن میں جبکہ 84 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 22.84% فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.