سندھ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے خصوصی طلباءکیلئےکرسیاں تیار

image

سندھ یونیورسٹی کے یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی ہدایات پر یونیورسٹی میںحال ہی میں داخلہ لینے والے عزم اور حوصلے کی علامت دو اسپیشل طلباءکے لیے خصوصی کرسیاں تیار کراکر ان کی کلاسز میں رکھی گئی ہیں جہاں وہ آرام سے بیٹھ کر اپنی کلاس اٹینڈ کرتے ہیں۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی کی ہدایات پر ڈائریکٹر مینٹیننس پروفیسر حفیظ ابڑو نے بی کام اور آئی ٹی کے شعبوں میں بی ایس پارٹ ون میںپڑھنے والے ساحل اور عبدالسلام کے لیے اسپیشل کرسیاں تیار کرائیں جو ان کی کلاسز میں رکھوا دی گئی ہیں‘ عزم‘ ہمت اور حوصلے کی علامت ساحل اور عبدالسلام کے بازو نہیں ہیں اور وہ پاؤں کی مدد سے قلم پکڑکر لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ شیخ الجامعہ سندھ نے ان کی سہولت کے لیے خصوصی کرسیاں تیار کرائیں ہیں جس پر بیٹھ کر وہ آرام سے کلاس اٹینڈ کرتے ہیں۔ شیخ الجامعہ کے اس اقدام سے خصوصی طلبہ کو فائدہ ہو گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.