میٹرک ضمنی کے امیدواروں اور انٹر میں رجسٹریشن کی خصوصی تاریخ

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2014ء میں کامیاب ہونے والے ان امیدواروں کیلئے جو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں رجسٹریشن کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی کے مطابق ایسے تمام اہل اور خواہشمند امیدوار 9فروری سے 23فروری تک اپنے رجسٹریشن فارم ضروری تصدیق کے بعد انٹربورڈ آفس میں واقع بینک برانچ میں جمع کراسکتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 24 فروری سے 5مارچ تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 6مارچ سے 12مارچ تک 400روپے لیٹ فیس کیساتھ اور 13مارچ سے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخوں تک 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے رجسٹریشن فارم 17گریڈ یا اس سے زیادہ گریڈ کے حامل افسر سے تصدیق کرائیں اور فارم کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کاپی ضرورجمع کرائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.