10 طلبا وطالبات کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہونے پرداخلے منسوخ

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر خالد عراقی کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کروانے پر مارننگ وایوننگ پروگرام کے10طلبا وطالبات کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔جن طلباء کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں، ان میں ایوننگ پروگرام کے شعبہ کامرس کے بی ایس پروگرام کی مریم عارف بنت محمد عارف اختر فارم نمبر47127 ،فوڈ سائنس اینڈٹیکنالوجی بی ایس پروگرام کے مرزامعیز اختر علی بیگ ولد مرزاعارف اخترفارم نمبر47466 ، حزیفہ سعید ولد سعید الدین فارم نمبر46381 اور نبیل خان ولد خلیل اللہ خان فارم نمبر51233 جبکہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز ،بی ایس سی کے ارسلان نسیم ولد شیخ محمد نسیم فارم نمبر 51719 کا داخلہ جعلی مارک شیٹ کی بناء پر منسوخ کردیا گیا ہے۔اسی طرح مارننگ پروگرا م میں شعبہ کیمسٹری بی ایس سی کے سید حسن عباس رضوی ولد سید حیدر عباس رضوری فارم نمبر70427 ،جنرل ہسٹری ،بی اے کے محمد عبید شہاب ولد محمد اعجاز احمد فارم نمبر25805 ، پیٹرولیم ٹیکنالوجی،بی ایس سی کے وریام معراج ولد معراج الدین فارم نمبر 27883 اور شعبہ زولوجی ،بی ایس سی کی ماہ نور بلوچ بنت قمر الدین بلوچ فارم نمبر26883 کا داخلہ جعلی مارکس شیٹ کی بناء پر فوری طورپر منسوخ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شعبہ پیٹرولیم ٹیکنالوجی بی ایس سی آنرز کے شرجیل علی ولد جاوید علی فارم نمبر70506 کا داخلہ بھی ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.