نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کردیا

image

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعما ن احسن کے اعلامیہ کے مطابق

نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق7 اپریل

2015سے شروع ہورہے ہیں۔ نویں و دسویں سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں

09:30سے 12:30بجے تک اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانات دوپہر 02:30سے

05:30اور جمعہ کے روز سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک منعقد ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق

ناظم امتحانات نعمان احسن نے امتحانات سے 22دن قبل شیڈول جاری کردیا ہے۔

پہلا پرچہ صبح کی شفٹ میں 7اپریل کو نویں جماعت سائنس کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر

کو دسویں جماعت جنرل گروپ انگریزی دوم کا پرچہ ہوگا۔ 8اپریل کو دسویں جماعت سائنس

گروپ کا انگریزی دوم، دوپہر نویں جنرل گروپ جنرل سائنس، 9اپریل دسویں جماعت سائنس

گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز ، دوپہر کو دسویں جماعت جنرل گروپ بریل، عربی ،فارسی ،

حسابات خانہ داری، 10اپریل نویں سائنس گروپ حیاتیات ، دوپہر جنرل گروپ اُردو ادب ،

سندھی ادب، انگریزی ادب ، گجراتی ادب، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (عملی ) 11اپریل دسویں

جماعت سائنس گروپ اُردو نارمل کورس ، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم،

دوپہر نویں دسویں جنرل گروپ مطالعہ پاکستان، 13اپریل نویں سائنس گروپ انگریزی پرچہ

اوّل، دوپہر دسویں جنرل گروپ اسلامیات، اخلاقیات، 14اپریل دسویں سائنس گروپ انگریزی

پرچہ اوّل، دوپہر نویں و دسویں سندھی ، سندھی نارمل ، اُردو متبادل ، انگریزی ادب،

جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل ، 15اپریل دسویں سائنس گروپ ریاضی ، دوپہر دسویں جنرل

گروپ انگریزی پرچہ اوّل، 16اپریل نویں سائنس گروپ مطالعہ پاکستان ، دوپہر دسویں

جنرل گروپ اُردو نارمل کورس، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوئم ، 17اپریل

دسویں جماعت سائنس گروپ حیاتیات، دوپہر دسویں جنرل گروپ جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل

ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری) ، 18اپریل

دسویں سائنس گروپ سندھی سلیس، سندھی نارمل ، اُردو متبادل ، انگریزی ادب، جغرافیہ

آف پاکستان پرچہ اوّل ،دوپہر نویں جنرل گروپ انگریز ی اوّل، 20اپریل نویں سائنس

گروپ کیمیاء ، دوپہر دسویں جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ ، جغرافیہ (اختیاری) ، ملبوسات

و پارچہ بافی، 21اپریل دسویں سائنس گروپ طبیعیات ، دوپہر دسویں جنرل گروپ ریاضی،

22اپریل دسویں سائنس گروپ مطالعہ پاکستان، دوپہرنویں جنرل گروپ ریاضی ، 23اپریل

نویں سائنس گروپ سندھی سلیس، سندھی نارمل ، اُردو متبادل ، انگریزی ادب، جغرافیہ آف

پاکستان پرچہ اوّل، دوپہر دسویں جنرل گروپ علم شہریت (اختیاری)، علم بدن و حفظان

صحت، تاریخ ہندو پاکستان ، غذا اور تغذیہ (نظری) ،کمپیوٹر اسٹڈیز (اختیاری )

،24اپریل دسویں سائنس گروپ کیمیاء ، 25اپریل دسویں سائنس گروپ اسلامیات ، اخلاقیات،

جبکہ دوپہر میں دسویں جنرل گروپ اسلامک اسٹڈیز ، تاریخ اسلام ، معاشیات ، انتظام

برائے اصلاح خانہ کے پرچہ جات ہونگے۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.