میٹرک بورڈ کراچی:نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کا تبدیل شدہ شیڈول جاری

image
ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی کے ناظم امتحانات نعما ن احسن کے اعلامیہ کے مطابق نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جو 7 اپریل 2015سے 25اپریل تک منعقد ہورہے تھے ۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کراچی میں حلقہ 246کے ضمنی انتخابات کی وجہ سے امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ اب سالانہ امتحانات 7 اپریل سے 21 اپریل تک ہوں گے۔ نویں و دسویں سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں 09:30سے 12:30بجے تک اور جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانات دوپہر 02:30سے 05:30اور جمعہ کے روز سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک منعقد ہونگے۔ پرچوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

پہلا پرچہ صبح کی شفٹ میں 7 اپریل کو نویں دسویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز جبکہ دوپہر میں دسویں جماعت جنرل گروپ انگریزی دوم کا پرچہ ہوگا۔ 8اپریل کو دسویں جماعت سائنس گروپ کا انگریزی دوم، دوپہر نویں دسویں جنرل گروپ جنرل سائنس، 9اپریل نویں دسویں جماعت سائنس گروپ کا حیاتیات ، دوپہر کو دسویں جماعت جنرل گروپ اُردو نارمل ، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، 10اپریل دسویں سائنس گروپ اُردو نارمل، اُردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم ، دوپہر نویں دسویں جنرل گروپ ریاضی، 11اپریل نویں دسویں جماعت سائنس گروپ سندھی سلیس، سندھی نارمل، اُردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، دوپہر دسویں جنرل گروپ اسلامیات اور اخلاقیات، 13اپریل دسویں سائنس گروپ طبیعیات، دوپہرنویں دسویں جنرل گروپ انگریز ی پرچہ اوّل، 14اپریل نویں سائنس گروپ کا کیمیاء ، دوپہردسویں جنرل گروپ اسلامک اسٹڈیز، اسلامک ہسٹری، معاشیات ، انتظام برائے اصلاح خانہ، 15اپریل دسویں سائنس گروپ ریاضی ، دوپہر نویں دسویں جنرل گروپ مطالعہ پاکستان، 16اپریل نویں سائنس گروپ انگریزی پرچہ اوّل ، دوپہر دسویں جنرل گروپ علم شہریت، کمپیوٹر اسٹڈیز اختیاری، ، علم بدن و حفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان ، غذا اور تغذیہ (نظری)،17اپریل دسویں سائنس گروپ اسلامیات ، اخلاقیات، دوپہر نویں دسویں جنرل گروپ، سندھی سلیس، سندھی نارمل ، اُردو متبادل ، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اوّل، 18اپریل نویں دسویں سائنس گروپ مطالعہ پاکستان، دوپہر دسویں جنرل گروپ جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری) ، 20اپریل دسویں سائنس گروپ کیمیاء، دوپہر دسویں جنرل گروپ بریل ، عربی، فارسی ، حسابات خانہ داری ، 21اپریل دسویں سائنس گروپ انگریزی پرچہ اوّل ، دوپہر دسویں جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ ، جغرافیہ (اختیاری) ، ملبوسات و پارچہ بافی، جبکہ 22اپریل کو اُردو ادب، سندھی ادب، انگریز ی ادب، گجراتی ادب اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (عملی ) کے پرچہ جات امیدوار کم ہونے کی وجہ سے بورڈ ہذا کے کانفرنس ہال میں دوپہر 2:30سے 5:30تک منعقد ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.