میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015 کا چوتھا روز ۔۔۔۔۔

image

 ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام سا لانہ امتحانات کے چوتھے روزآج

صبح کی شفٹ میں اردو نارمل ، اردو سلیس اور جغرافیہ پاکستان پرچہ دوم (سائنس گروپ)

جبکہ دوپہر کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم )کا پیپر ہوا۔

اس موقع پرناظم امتحانات نعمان احسن نے ایک اطلاع پر بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ لانڈھی

کے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے مارے اور اس دوران غفلت ،لاپرواہی برتنے اور

نقل مافیا سے روابط پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بلدیہ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول

Dایریا ،کورنگی 6کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ محبوب علی لاشاری اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری

اسکول لانڈھی کے اسسٹنٹ سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کردیااور ان کی رپورٹ

ڈائیریکٹر آف اسکولز کو ارسال کردی۔

دریں اثناء ناظم امتحانات نے دوران چیکنگ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر

1سے 7طلباء ، اقبال گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی سے 18طلباء جبکہ عارف حسین

انگلش سیکنڈری اسکول لانڈھی سے 1طالب علم کو نقل کرتے ہوئے جبکہ 1جعلی امیدوار کو

پکڑا جو کہ اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا، ایک طالب علم سے موبائل فون

برآمد کرکے ضبط کرلیا ۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر نے کہا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل پر کوئی

سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،اس حوالے سے ہمیں کسی بھی امتحانی مرکز سے کوئی خبر

موصول ہوتی ہے تو بورڈ انتظامیہ اس پر فوری ایکشن لیتی ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ

طلباء معمار پاکستان ہیں ان کی تعلیم و تربیت کا

معیار بلند کرنا ہوگا اور اس کام میں والدین اور اساتذہ کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ نقل مافیاایک معاشرتی ناسور ہے ہمیں اس کے خلاف

مل کر کام کرنا ہوگا ۔علاوہ ازیں بورڈ کی نامزد اسپیشل ویجیلنس ٹیم سمیت مختلف

امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور سینٹر کنٹرول آفیسرز نے چیکنگ کے دوران

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول شرف آباد اور گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 3ناظم

آباد سے 2 جعلی امیدواروں کو پکڑلیا جو کہ اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے

۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.