میٹر ک امتحانات کا تیرہواں روز ۔۔۔امیدوار کاپی لے کر فرار،

image

کراچی (نیٹ نیوز)میٹرک بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات 2015؁ٗ؁ء کے تیرہویں

روز آج صبح کی شفٹ میں انگریزی پرچہ اول جماعت دہم جبکہ دوپہر کی شفٹ میں تجارتی

جغرافیہ ،جغرافیہ (اختیاری )اور ملبو سات و پارچہ بافی کے پرچوں کا انعقاد ہوا ۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے شیخ خلیفہ بن زید ہائراسکول خیا

بان راحت اورہائر سیکنڈری اسکول (برائے طالبات )فیز IV ڈیفینس کا سر پرائز وزٹ کیا

جہاں طلباء و طالبات پر سکون ماحول میں پرچہ جات حل کر نے میں مصروف تھے ۔

چئیرمین بورڈ فصیح الدین خان نے کہا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی تربیت اور اصلاح

کا کام پورے سال پر محیط ہونا چاہئے ۔

جبکہ کنٹرولر امتحانات نعمان احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طلبا ء و طا لبات کی

تعمیری سیرت کیلئے اساتذہ و والدین اپنا کردار ادا کریں ۔

علاوہ ازیں قائدین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول پی ای سی ایچ ایس سے طا لب علم

امتحانی کاپی لے کرفرار ہوگیاجس کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرکے ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے

سپرد کرکے ضابطے کی کارروائی کا حکم دے دیا ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.